ETV Bharat / bharat

PM On Sustainable Development حکومت سبز توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، وزیراعظم

author img

By

Published : Feb 23, 2023, 1:46 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 'سبز توانائی کے شعبے میں مسلسل ترقی کے لیے ہماری حکومت پوری طرح سے عہد بند ہے۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت سبز توانائی کے شعبے میں پائیدار ترقی کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ وزیر اعظم مودی بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے کے ایک ٹویٹ کا جواب دے رہے تھے، جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ایف اے ایم ای اسکیم کے تحت الیکٹرک گاڑیوں نے 2.9 کروڑ لیٹر ایندھن کی بچت کی ہے اور ساتھ ہی 33.9 کروڑ کلو سی او2 کو کم کیا ہے۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا، 'سبز توانائی کے شعبے میں مسلسل ترقی کے لیے ہماری حکومت پوری طرح سے عہد بند ہے۔'

وزیر اعظم نریندر مودی نے لوگوں سے اپنے گھروں پرآرگینک کاشتکاری کرنےکی بھی اپیل کی ہے۔ راجیہ سبھا کی رکن پارلیمنٹ سنگیتا یادو موریہ کے ایک ٹویٹ کے جواب میں انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا کی ایم پی چھت پر اگائی جانے والی سبزیوں کی مختلف اقسام دکھا رہی تھیں۔ وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا،'بہترین! فطرت کے ساتھ گہری ‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍‍ وابستگی بھی اور صحت مند کھاناپینابھی، باقی لوگ بھی اپنے گھر پر اس کاتجربہ کرسکتے ہیں۔'

دوسری جانب وزیر اعظم نے 'آدی مہوتسو' میں وسیع پیمانے پر لوگوں کے دلچسپی لینے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر بھولا سنگھ کے سلسلہ وار ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے، جس میں ڈاکٹر بھولا سنگھ نے 'آدی مہوتسو' کے اپنے دورے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ یہ بہت اچھے طریقے سے منعقد کیا گیا ہے جہاں آپ کو پورے ہندوستان سے قبائلی ثقافت کی شاندار پیشکش دیکھنے کو ملے گی۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا،' 'یہ دیکھ کر مسرت ہوئی کہ آپ نے آدی مہوتسو میں اتنی دلچسپی لی۔ قبائلی سماج کی تہزیب اور ان کے رہن سہن سے متعلق آپ کا تجربہ حوصلہ بڑھانے والا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: PM on New Education Policy نئی قومی تعلیمی پالیسی نوجوانوں کو نئی صدی کے لیے تیار کرتی ہے، مودی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.