ETV Bharat / bharat

Governor Dissolves Gujarat Assembly گجرات کے گورنر نے 14ویں قانون ساز اسمبلی تحلیل کی

author img

By

Published : Dec 9, 2022, 7:47 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت نے جمعہ کو 14ویں قانون ساز اسمبلی کو تحلیل کر دیا۔ تاہم وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نئی حکومت کے قیام اور مزید انتظامات کئے جانے تک قائم مقام وزیراعلیٰ رہیں گے۔

گاندھی نگر: گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت نے جمعہ کو 14ویں قانون ساز اسمبلی کو تحلیل کر دیا۔تاہم وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نئی حکومت کے قیام اور مزید انتظامات کئے جانے تک قائم مقام وزیراعلیٰ رہیں گے۔ دیوورت نے ایسا آئین کے آرٹیکل 174(2)(b) کے ذریعے حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کیا ہے۔ نئی حکومت کی تشکیل کا عمل شروع کرنے کے لیے 14ویں قانون ساز اسمبلی کو تحلیل کیا جانا ضروری تھا۔

گزشتہ 27 برسوں سے حکومت کرنے والی بی جے پی نے 182 رکنی ریاستی اسمبلی میں سے 15 ویں اسمبلی کے انتخاب کے لیے اس بار 156 سیٹوں کی واضح اکثریت حاصل کی ہے۔ کانگریس کو 17 اور آزاد امیدواروں کو تین سیٹیں ملی ہیں۔ عام آدمی پارٹی اور سماج وادی پارٹی نے بالترتیب پانچ اور ایک کے ساتھ اپنا کھاتہ کھولا ہے۔ گجرات اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان 8 دسمبر کو ہوا تھا۔ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے گجرات اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی میں مسلسل ساتویں کامیابی حاصل کرکے فتح کا ریکارڈ توڑ دیا اور اپنا اقتدار برقرار رکھا ہے۔

خیال ر ہے کہ آخری بار سال 2017 میں 182 رکنی اسمبلی میں 22 سال سے حکومت کرتے ہوئے بی جے پی کو اکثریت سے 99 زیادہ، کانگریس کو 77، اس کی اتحادی بھارتیہ ٹرائبل پارٹی کو دو، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کو ایک اور تین آزاد کو جیت ملی تھی۔۔ 2012 کے پچھلے انتخابات میں بی جے پی نے 115، کانگریس نے 61، این سی پی اور کیشو بھائی پٹیل کی گجرات پریورتن پارٹی، جو بعد میں بی جے پی میں ضم ہو گئی تھی، نے دو، اور جے ڈی یو اور آزاد امیدوار نے ایک ایک سیٹ جیتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Bhupendra Patel Submits Resignation بھوپیندر پٹیل نے گورنر کو استعفیٰ سونپا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.