ETV Bharat / bharat

Bhupendra Patel Submits Resignation بھوپیندر پٹیل نے گورنر کو استعفیٰ سونپا

author img

By

Published : Dec 9, 2022, 7:28 PM IST

گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے اپنے کابینہ کے وزراء کے ساتھ جمعہ کو ریاست کے گورنر آچاریہ دیوورت کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ یاد رہے کہ 182 رکنی ریاستی اسمبلی میں گزشتہ 27 برسوں سے حکومت کرنے والی بی جے پی نے اس بار 156 نشستیں حاصل کی ہیں۔ Bhupendra Patel Submits Resignation

Etv Bharat
Etv Bharat

گاندھی نگر: گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے اپنے کابینہ کے وزراء کے ساتھ جمعہ کو ریاست کے گورنر آچاریہ دیوورت کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ پٹیل نے کابینی وزراء کے ساتھ آج یہاں گورنر دیوورت سے ملاقات کی اور ریاستی کابینہ کے ساتھ اپنا استعفیٰ نامہ سونپا۔ انہوں نے کابینہ کی طرف سے ملنے والے تعاون پر گورنر کا شکریہ ادا کیا۔ Bhupendra Patel Submits Resignation

گورنر دیوورت نے انہیں اسمبلی انتخابات میں ان کی جیت پر مبارکباد دی اور پٹیل سے کہا کہ وہ کابینہ کے ساتھ اس وقت تک برقرار رہیں جب تک کہ دیگر انتظامات نہیں ہو جاتے۔ وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل نئی حکومت کی تشکیل اور آئندہ انتظامات ہونے تک قائم مقام وزیراعلیٰ رہیں گے۔

گجرات بی جے پی کے صدر سی آر پاٹل نے کل بتایا تھا کہ گجرات کے وزیر اعلیٰ 12 دسمبر کو دوپہر 2 بجے حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب گاندھی نگر ہیلی پیڈ گراؤنڈ میں ہوگی۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ شرکت کریں گے۔

182 رکنی ریاستی اسمبلی میں گزشتہ 27 برسوں سے حکومت کرنے والی بی جے پی نے اس بار 156 نشستیں حاصل کی ہیں۔ جبکہ انڈین نیشنل کانگریس کو 17 اور آزاد امیدواروں کو تین سیٹیں ملیں۔ عام آدمی پارٹی اور سماج وادی پارٹی نے بالترتیب پانچ اور ایک سیٹ کے ساتھ اپنا کھاتہ کھولا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Election Results 2022 Live Updates گجرات میں کمل کی چمک برقرار، ہماچل میں پنجہ کو ملا عوام کا ساتھ

Gujarat Polls 2022 گجرات میں حلف برداری تقریب گیارہ یا بارہ دسمبر کو متوقع

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.