Google Accused Of Racism: گوگل پر نسلی امتیاز کا الزام

author img

By

Published : Mar 20, 2022, 9:46 AM IST

گوگل پر نسلی امتیاز کا الزام

شکایت کنندہ کے حوالے سے اخبار نے بتایا ’’گوگل جان بوجھ کر نسلی امتیاز اور انتقامی کارروائی کے ملک گیر طرز یا عمل میں مصروف ہے۔ اس کے تحت کمپنیاں روزگار کی پالیسیاں بناتی اور انہیں برقرار رکھتی ہیں جن کا پورے امریکہ میں سیاہ فام کارکنوں کے خلاف غیر متناسب اثر پڑتا ہے‘‘۔ Google Accused Of Racism

گوگل کے ایک سابق ملازم نے کیلیفورنیا کے شمالی ضلع کی امریکی ضلعی عدالت میں ایک مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں کمپنی پر سیاہ فام ملازمین کے خلاف منظم امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ نیویارک ٹائمز اخبار نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ Google Accused Of Racism

اخبار کے مطابق اپریل کرلے نے مقدمہ دائر کیا ہے۔ وہ 2014-20 کے درمیان کمپنی میں ملازمت میں تھے اور انہوں نے مختلف پروگراموں تیار کرتے وقت گوگل میں سیاہ فام امیدواروں کو ملازمتیں دلوائی تھیں۔

شکایت کنندہ کے حوالے سے اخبار نے بتایا ’’گوگل جان بوجھ کر نسلی امتیاز اور انتقامی کارروائی کے ملک گیر طرز یا عمل میں مصروف ہے۔ اس کے تحت کمپنیاں روزگار کی پالیسیاں بناتی اور انہیں برقرار رکھتی ہیں جن کا پورے امریکہ میں سیاہ فام کارکنوں کے خلاف غیر متناسب اثر پڑتا ہے‘‘۔

مزید پڑھیں:۔ Google Employees on Vaccination: گوگل ملازمین کا لازمی کووڈ ویکسینیشن کے خلاف اعلامیہ پر دستخط

مسٹر کرلے نے کہا کہ کمپنی سیاہ فام ملازمین کو چھوٹے عہدے دیتی ہے اور ان کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ گوگل کے آجر انٹرویو کے دوران سیاہ فام امیدواروں سے مشکل سوالات پوچھتے ہیں، تاکہ وہ پاس نہ ہو سکیں۔

امریکہ میں 2021 میں گوگل کے پاس صرف 4.4 فیصد سیاہ فام ملازمین تھے جن میں مختلف نسلوں کے لوگ شامل تھے۔ یو ایس بیورو آف لیبر کے اعدادوشمار کے مطابق، یہ ملک بھر میں ڈیجیٹل کمپنیوں میں کام کرنے والے سیاہ فام لوگوں کی اوسط 9.1 فیصد سے کم ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.