ETV Bharat / bharat

Germany on Mohammed Zubair's Arrest: صحافیوں کو بولنے اور لکھنے پر قید نہیں کیا جا سکتا، جرمن وزارت خارجہ

author img

By

Published : Jul 7, 2022, 11:07 PM IST

فیکٹ چیک ویب سائٹ آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی گرفتاری کے حوالے سے جرمن وزارت خارجہ نے کہا کہ صحافیوں کو ان کے لکھنے اور بولنے کے لیے ستایا اور قید نہیں کیا جانا چاہیے۔ Germany on Mohammed Zubair's Arrest وہیں بھارت نے کہا کہ یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے اور معاملہ عدالت میں ہے۔ ہمارا قانونی نظام آزاد ہے۔ اس پر تبصرہ کرنا درست نہیں ہوگا۔

Germany on Mohammed Zubair's Arrest
فیکٹ چیک ویب سائٹ آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر

جرمن وزارت خارجہ نے فیکٹ چیک ویب سائٹ آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی گرفتاری پر بھارت کی سخت الفاظ میں تنقید کیا ہے۔ Germany on Mohammed Zubair's Arrest جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ صحافیوں کو ان کے لکھنے اور بولنے کے لیے ستایا اور قید نہیں کیا جانا چاہیے۔ ہم واقعی اس معاملے سے واقف ہیں اور نئی دہلی میں ہمارا سفارت خانہ اس کی بہت قریب سے نگرانی کر رہا ہے۔جرمن سفارت خانے نے کہا تھا کہ یورپی یونین کی بھارت کے ساتھ انسانی حقوق کی بات چیت جاری ہے۔ آزادی اظہار اور آزادی صحافت ان بحثوں کا محور ہے۔ جرمن ترجمان نے کہا کہ بھارت خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت قرار دیتا ہے، اس لیے کوئی بھی یہ توقع کر سکتا ہے کہ وہاں جمہوری اقدار جیسے آزادی اظہار اور آزادی صحافت کو ضروری مقام دیا جائے گا۔

وہیں بھارت نے جرمن وزارت خارجہ کے تبصروں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی حکومت نے اسے ’’اندرونی مسئلہ‘‘ قرار دیا۔ حکومت نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں چل رہا ہے، اس لیے اس پر تبصرہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا، "یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے، یہ معاملہ عدالت میں چل رہا ہے۔ ہمارا قانونی نظام آزاد ہے اور اس وقت اس پر کوئی بھی تبصرہ بیکار ہو گا۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.