ETV Bharat / bharat

سرینگر: زوجیلا سرنگ پر جاری کام کا گڈکری جائزہ لیں گے

author img

By

Published : Sep 25, 2021, 7:05 PM IST

ٹرانسپورٹ اور نیشنل ہائی وے کے وزیر نتن گڈکری
ٹرانسپورٹ اور نیشنل ہائی وے کے وزیر نتن گڈکری

زوجیلا درہ پر زیر تعمیر سرنگ سری نگر کارگل اور لیہہ سے جڑے گی۔ سری نگر سے لیہہ پہنچنے میں تین گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگتا ہے اور زیادہ برفباری کے سبب سردیوں میں اس راستے کو چھ ماہ کے لیے بند کیا جاتا ہے جس کے سبب لیہہ -لداخ ملک کے باقی حصے سے ایک طرح سے کٹ جاتا ہے۔

ٹرانسپورٹ اور نیشنل ہائی وے کے وزیر نتن گڈکری نے اکتوبر 2020 میں زوجیلا میں سرنگ پر تعمیراتی کام کا آغاز ورچول طریقے سے کی تھی اور اگلے ہفتے کی شروعات میں وہ سرینگر جاکر سرنگ کی تعمیراتی کام کی ترقی کا جائزہ لیں گے۔

سرنگ پر کام پورا ہونے کے بعد یہ راستہ 12 ماہ کھلا رہے گا اور اس سے نہ صرف عام لوگوں کو فائدہ ہوگا بلکہ فوج کو بھی اسٹریٹجک فائدہ ملے گا۔ فوج کی گاڑیاں سال بھر سری نگر سے کارگل، لیہہ اور لداخ تک اس راستے سے آمد و رفت کر سکیں گی۔

مزید پڑھیں:ایتھنول کے لئے گاڑیوں میں فلیکسی انجن لگیں گے: گڈکری

جموں و کشمیر میں ساڑھے تین ہزار میٹر کی بلندی پر زیر تعمیر زوجیلا سرنگ ملک کی شمالی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اسٹریٹجک طور پر اہم تو ثابت ہوگا ہی ساتھ میں پورے سال سری نگر اور لیہہ کے درمیان آمد و رفت آسانی سے کی جاسکے گی۔

زوجیلا درہ پر زیر تعمیر سرنگ سری نگر کارگل اور لیہہ سے جڑے گی۔ سری نگر سے لیہہ پہنچنے میں تین گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگتا ہے اور زیادہ برفباری کے سبب سردیوں میں اس راستے کو چھ ماہ کے لیے بند کیا جاتا ہے جس کے سبب لیہہ -لداخ ملک کے باقی حصے سے ایک طرح سے کٹ جاتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.