ETV Bharat / bharat

Sikkim Road Accident: کار کھائی میں گرنے سے چھ افراد کی موت

author img

By

Published : May 30, 2022, 12:34 PM IST

سِکم میں ایک کار حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں ڈرائیور سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہلاک ہوگئے، یہ تمام لوگ مہاراشٹر سے چھٹی منانے سکم آئے تھے۔ پولیس حادثہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ Sikkim Road Accident

کار کے کھائی میں گرنے سے پانچ افراد ہلاک
کار کے کھائی میں گرنے سے پانچ افراد ہلاک

گنگٹوک: مہاراشٹر کے پانچ افراد پر مشتمل ایک خاندان اور ان کا ڈرائیور اتوار کو سکم میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ان کی کار شمالی سکم میں ایک کھائی میں گر گئی۔ پولیس نے مطلع کیا کہ حادثہ ہفتہ کی شام تقریباً 8 بجے لاچنگ کے مشہور سیاحتی مقام سے 13 کلومیٹر دور کیڈونگ بھیر میں پیش آیا۔ Five killed in Sikkim road accident

پولیس نے بتایا کہ یہ خاندان سِکم میں چھٹیوں پر گنگٹوک سے لاچنگ جا رہا تھا اور اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ گاڑی سڑک سے پھسل کر سیکڑوں فٹ نیچے کھائی میں جا گری جس سے تمام 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت سریش پونامیہ، ترال پونامیہ، ہیرل پونامیہ، دیونشی پونامیہ اور جیان پریمار اور ان کے ڈرائیور سومی بسوکرما کے طور پر ہوئی ہے پولیس نے اتوار کو فوج اور مقامی لوگوں کی مدد سے لاشوں کو نکال لیا اور حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Road Accident ٰIn AP: سڑک حادثہ میں چھ افراد ہلاک، 10 زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.