ETV Bharat / bharat

Exclusive Interview with Umar Vohra: اسلامک ریلیف کمیٹی کے سکریٹری عمر ووہرا سے خاص بات چیت

author img

By

Published : Mar 8, 2022, 4:48 PM IST

گجرات فسادات کے 20 برس مکمل، اسلامک ریلیف کمیٹی گجرات کی کارگزاری
گجرات فسادات کے 20 برس مکمل، اسلامک ریلیف کمیٹی گجرات کی کارگزاری

گجرات 2002 فرقہ وارانہ فسادات Gujarat Riots کو 20 سال ہونے کے بعد بھی لوگ اس درد سے ابھر نہیں پائے ہیں اور آج تک انصاف کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ اس پر اسلامک ریلیف کمیٹی گجرات کے سکریٹری عمر ووہرا نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چی کی۔

گجرات فسادات کو 20 سال ہو گئے ایسے میں 20 سال قبل 2002 فرقہ وارانہ فسادات کے دوران اسلامک ریلیف کمیٹی گجرات slamic Relief Committee Gujarat نے فساد متاثرین کو کس طرح سے امداد کی، ان کی بازآباد کاری کی اور کیسا ماحول کا سامنا کرنا پڑا۔ اس پر اسلامک ریلیف کمیٹی گجرات کے سکریٹری عمر ووہرا سے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کی۔

گجرات فسادات کے 20 برس مکمل، اسلامک ریلیف کمیٹی گجرات کی کارگزاری

سال 2002 27 فروری کو گودھرا میں سابرمتی ایکسپریس کے ایک ڈبے میں آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں 58 لوگوں کی موت ہوگئی تھی، جس کے بعد 28 فروری 2002 کو گجرات میں بھیانک فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑا، جس میں ہزاروں لوگوں کا قتل عام ہوا اور بڑی تعداد میں میں معصوم لوگ متاثر ہوئے۔

اس واقعہ کے بعد مختلف تنظیموں نے متاثرین کو امداد فراہم کی جس میں سے ایک اسلامک ریلیف کمیٹی گجرات کا بھی شمار ہوتا ہے۔

اس تعلق سے اسلامک ریلیف کمیٹی گجرات کے سکریٹری عمر وہرا نے کہا کہ 2002 کا خوفناک منظر کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔

ہزاروں لوگوں کی موت اور جانی و مالی نقصان ہوا، ایک رپورٹ کے مطابق گجرات کے 2002 فسادات میں گجرات کے 19 اضلاع متاثر ہوئے۔

ہزاروں لوگوں کی موت ہوئی، 30000 مکانات کو نقصان پہنچا، 20000 دھندے روزگار و کاروبار کو نقصان ہوا تھا، 600 سے زائد مساجد و مختلف مذاہب کے مقامات کو نقصان پہنچا تھا۔

اسلامک ریلیف کمیٹی نے 2002 کے فسادات متاثرین کو سہارا دینے کے لئے سب سے پہلے راحت کیمپ بنایا گیا، اس میں بڑی تعداد میں متاثرین کو رہنے اور کھانے کا انتظام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Exclusive Interview with Nisar Ahmad Ansari: گجرات فسادات کے 20 برس مکمل، جمعیت علماء کی کارگزاری

کاروباری متاثرین کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کا ذریعہ مہیا کرایا گیا، گجرات میں ہم نے اس دوران 20 کالونی تعمیر کی جس میں احمدآباد ضلع میں 3990 مکانات، گاندھی نگر میں 80 مکانات، سابر کانٹھا میں 508 مکانات، اسی طرح آنند، کھیڑا، مہسانہ،پاٹن ،وڈودرا ،بھروچ ،نرمدہ،سورت، میں متاثرین کے لیے مکانات تعمیر کیے. جہاں آج بھی لوگ آباد ہیں اس کے ساتھ ہی 115 مساجد کو دوبارہ س بنایا گیا، تاہم 194 مساجد تعمیر کرائی گئی۔

انہو نے کہا کہ آج 20 سال میں لوگوں میں بدلاؤ آیا ہے، لوگ تعلیم کی طرف راغب ہوئے ہیں اور دوبارہ ترقی کے منازل چھو رہے ہیں۔


ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.