ETV Bharat / bharat

Srinagar Encounter: سرینگر تصادم میں پولیس اہلکار اور عسکریت پسند زخمی

author img

By

Published : Aug 14, 2022, 10:37 PM IST

سرینگر تصادم میں پولیس اہلکار اور عسکریت پسند زخمی
سرینگر تصادم میں پولیس اہلکار اور عسکریت پسند زخمی

سری نگر کے نوہٹہ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ اس تصادم میں ایک پولیس اہلکار اور ایک عسکریت پسند کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ Srinagar Encounter

سرینگر: جمو و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے نوہٹہ علاقے میں دیر شام کو سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جاری تصادم میں ایک پولیس اہلکار اور ایک عسکریت پسند زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کانسٹیبل سرفراز احمد ساکنہ بٹوٹ ضلع ڈوڈہ اس تصادم میں زخمی ہوا ہے جبکہ ایک عسکریت پسند بھی اس تصادم میں زخمی ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے مزکورہ پولیس اہلکار کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انکی حالت نازک بتائی جاتی ہے تاہم انکا علاج جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تصادم جاری ہے اور پورے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا ہے۔encounter between security forces and militants in srinagar

سرینگر تصادم میں پولیس اہلکار اور عسکریت پسند زخمی

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسندوں کے زیر استعمال گاڑی (اسکوٹر) ضبط کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک اے کے 74 رائفل اور دو گرینیڈ برآمد ہوئے ہیں۔ تلاش ابھی بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Encounter in Srinagar: سرینگر تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک

قابل ذکر ہے کہ سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ میدان میں کل یوم آزادی کی بڑی تقریب منعقد کی جارہی ہے اور نوہٹہ اس میدان سے قریبا آٹھ کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ یوم جمہوریہ کے پیش نظر سرینگر کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع میں سیکورٹی کا سخت بندو بست کیا گیا ہے۔ وہیں آج سرینگر میں راہگیروں اور گاڑیوں کی سخت تلاشی بھی لی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.