ETV Bharat / bharat

Ukraine Russia Conflict یوکرین کی فرنٹ لائن جوہری پلانٹ پر ہنگامی مشقیں

author img

By

Published : Aug 18, 2022, 5:29 PM IST

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ زپورئیژا پاور پلانٹ کے ارد گرد غیر فوجی زون قائم کیا جائے۔ اس سلسلے میں وہ جمعرات کو یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اور ترک صدر طیب اردوان سے بھی بات چیت کے لیے ملاقات کریں گے۔ Ukraine Russia Conflict

یوکرین کی فرنٹ لائن جوہری پلانٹ پر ہنگامی مشقیں
یوکرین کی فرنٹ لائن جوہری پلانٹ پر ہنگامی مشقیں

کیف: روس اور یوکرین کے مابین جاری جنگ کے درمیان یوکرین نے فرنٹ لائن پر جوہری پلانٹ کے قریب ہنگامی مشقیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق یوکرین کے حکام نے بدھ کو روس کے زیر قبضہ زپورئیژا نیوکلیئر پاور پلانٹ پر متعدد مرتبہ گولہ باری کے بعد پلانٹ کے قریب تباہی سے نمٹنے کی مشقیں کیں۔ یہ مشقیں یورپ میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی مشقیں ہیں۔ یوکرینی حکام نے زپورئیژا نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب ایمرجنسی ڈرل کا مقصد تابکاری کی صورت میں ہنگامی حالات سے نمٹنا قرار دیا ہے۔ Emergency drills at Ukraine's frontline nuclear plant

واضح رہے کہ فریقین ایک دوسرے پر حالیہ دنوں میں جوہری تنصیب کے آس پاس ہونے والے حملوں اور ان میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہیں، اور اسے ''جوہری عسکریت پسند” کہہ رہے ہیں۔دوسری طرف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ زپورئیژا پاور پلانٹ کے ارد گرد غیر فوجی زون قائم کیا جائے۔ اس سلسلے میں وہ جمعرات کو یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اور ترک صدر طیب اردوان سے بھی بات چیت کے لیے ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں:۔ UN chief on Nuclear Plant: نیوکلیئر پلانٹ پر کوئی بھی حملہ خودکشی ہوگا، یو این سربراہ

ادھر روس کی یوکرین کے شہر خارکیف کے ایک رہائشی ضلع پر گولہ باری کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے ہیں، گولہ باری سے رہائشی عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ بغیر کسی جواز کے عام شہریوں پر ایک مکروہ اور مذموم حملہ ہے، جو روسی بے بسی کو ظاہر کرتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.