ETV Bharat / bharat

India Corona Update گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے گیارہ مریضوں کی موت

author img

By

Published : May 13, 2023, 12:26 PM IST

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے گیارہ مریضوں کی موت
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے گیارہ مریضوں کی موت

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 11 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 31 ہزار 767 ہو گئی ہے۔ corona death cases in India

نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 1,511 ایکٹیو کیسز کم ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے اب فعال کیسوں کی کل تعداد 16,498 پر رہ گئی ہے اور اسی عرصے میں 11 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اس دوران ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1636 افراد کی ویکسینیشن کی گئی ہے۔ ملک میں اب تک 2,20,66,89,993 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ ہفتہ کو وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,49,79,402 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,31,767 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2,720 بڑھ کر 4,44,31,137 تک پہنچ گئی ہے۔

آسام میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 11 فعال معاملات کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر میں چھ، منی پور میں تین، ناگالینڈ میں دو، میگھالیہ میں ایک کیس کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں سب سے زیادہ 522 کورونا کیسز درج ہوئے ہیں۔ اسی عرصے میں مہاراشٹر میں 178، راجستھان میں 161، کرناٹک 101 اور دیگر ریاستوں میں آندھرا پردیش، بہار، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، میزورم، اڈیشہ، پڈوچیری، پنجاب، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ، اتراکھنڈ، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں کورونا کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔ ہریانہ، دہلی اور راجستھان، جموں و کشمیر، مہاراشٹر اور پنجاب میں بالترتیب ایک ایک شخص کی اس وائرس کی وجہ سے لقمہ اجل بنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Covid 19 No Longer Public Health Concern کورونا وائرس صحت عامہ کے لیے باعث تشویش نہیں

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.