ETV Bharat / bharat

Elderly Woman Dies in House Fire: گھر میں آگ لگنے سے بزرگ خاتون کی موت

author img

By

Published : Mar 10, 2022, 1:07 PM IST

ایس پی دیہات اتل شرما نے بتایا کہ گنگوہ کے محلہ مخدوم میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں 55/ سالہ خاتون کی موت ہوگئی ہے، باقی لوگ شدید طور پر جھلس گئے ہیں، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Elderly Woman Dies in House Fire

گھر میں آگ لگنے سے بزرگ خاتون کی موت
گھر میں آگ لگنے سے بزرگ خاتون کی موت

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے قصبہ گنگوہ میں ایک گھر میں آگ لگنے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی جب کہ بچوں سمیت پانچ افراد شدید طور پر جھلس گئے ہیں، تمام زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Elderly Woman Dies in House Fire

گھر میں آگ لگنے سے بزرگ خاتون کی موت
تفصیل کے مطابق گنگوہ کے محلہ مخدوم میں واقع پروین کمار والمیکی کے گھر میں علی الصبح اچانک آگ لگ گئی، گھر والوں کے شور مچانے پر محلہ کے لوگ وہاں پہنچے اور پولیس و فائر بریگیڈ کو اطلاع دی، کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا، حالانکہ اس وقت تک پروین کمار کی ماں 55/ سالہ بزرگ خاتون کی آگ میں جھلس کر موت ہوگئی، جب کہ بچوں سمیت گھر کے پانچ افراد شدید طور پر جھلس گئے، جس میں آٹھ سال، پانچ سال اور تین کے بچے بھی شامل ہیں۔ سبھی کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس سلسلہ میں ایس پی دیہات اتل شرما نے بتایا کہ گنگوہ کے محلہ مخدوم میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں 55/ سالہ خاتون کی موت ہوگئی ہے، باقی لوگ شدید طور پر جھلس گئے ہیں، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں سے انہیں ہائر سینٹر ریفر کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ سامنے آئی ہے، باقی معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.