ETV Bharat / bharat

عقیدت و احترام کے ساتھ ملک بھر میں عید میلاد النبی کا اہتمام

author img

By

Published : Oct 19, 2021, 11:07 PM IST

ریاست اتر پردیش کے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں کورونا کے سبب عید میلاد النبی ﷺ کی تقریب کو آن لائن منعقد کیا گیا۔

عقیدت و احترام کے ساتھ ملک بھر میں عید میلاد النبی کا اہتمام کیا گیا
عقیدت و احترام کے ساتھ ملک بھر میں عید میلاد النبی کا اہتمام کیا گیا

آج پورے ملک میں عید میلاد النبی کا جشن منایا جارہا ہے۔ مسلمان اسلامی کیلنڈر کے مطابق تیسرے مہینے یعنی ربیع الاول کی 12ویں تاریخ کو حضرت محمدﷺ کی ولادت کو عید میلاد النبی کے طور پر مناتے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی میں عید میلاد النبی کے موقع پر کہیں بھی جلوس نکالنے کے اجازت نہیں دی گئی تھی۔ حالانکہ درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کی بارگاہ میں عید میلاد النبی ﷺ کا خاص اہتمام کیا گیا جس میں عقیدت مندوں نے حاضری دی۔

درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کی منتظمہ کمیٹی کے صدر سید فرید علی نظامی نے بتایا کہ 'درگاہ میں عید میلاد النبی ﷺ بڑے پیمانے پر منایا جاتا رہا ہے لیکن گزشتہ دو برس سے کورونا وائرس کے سبب مختصر تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔'

ویڈیو

عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں واقع اندرا پورم کی گیان کھنڈ 3 ماکن پور جامع مسجد کے باہر لنگر عام کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں بلا تفریق مذہب تمام لوگوں کو مختلف انواع و اقسام کے کھانے کھلائے گئے۔ اس لنگر عام کا مقصد جشن عید میلاد النبیﷺ کے مبارک موقع پر ضرورت مندوں اور مستحقین کی حاجت روائی اور پریشان حالوں کی داد رسی کرنا تھا۔

ویڈیو

عید میلادالنبی کے موقع پر ریاست اتر پردیش کے رامپور کی صدیوں پرانی روایت 'جلوس محمدی' کا اہتمام اس مرتبہ کچھ مختلف رہا۔ انتظامیہ کی جانب سے کووڈ۔19 کے مدنظر جلوس نکالنے والی ضلع کی مختلف تنظیموں کو 100 سے 150 تک افراد کو جلوس میں شامل کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

ویڈیو

وہیں ریاست اتر پردیش کے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں کورونا کے سبب عید میلاد النبی ﷺ کی تقریب کو آن لائن منعقد کیا گیا۔ وہیں ضلع علی گڑھ کے مسلم اکثریت علاقوں میں عید میلاد النبی کے موقع پر قرآن خوانی، سبیل اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ویڈیو

پورے ملک کے ساتھ ساتھ اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں بھی جشن عید میلاد النبی کے موقع پر مختلف مقامات سے جلوس محمدی اور تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سیرت ویلفیئر کمیٹی کی جانب سے جہاں گھنٹہ گھر ٹاؤن حال سے جلوس محمدی کا انعقاد کیا گیا وہیں دوسری جانب مدرسہ اسلامیہ عربیہ اندر کوٹ میں محبت مصطفیٰ ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام اجلاس میں محمد ﷺ کے عالم انسانیت کے پیغامات پر روشنی ڈالتے ہوئے ملک و ملت کے لیے دعا کرائی گئی۔

ویڈیو

عید میلاد النبیﷺ کا جشن ملک بھر کی طرح اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں بھی انتہائی عقیدت واحترام اور مذہبی جوش وجذبے سے منایا گیا۔ عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر جلوس اور جلسے منعقد ہوئے۔ جلوس سیکٹر 8 سے برآمد ہوا اور سیکٹر 9 اور 10 ہوتے ہوئے سیکٹر 8 میں ختم ہوا۔

ویڈیو

اتر پردیش کے ضلع جونپور کے کوتوالی چوراہا پر سینٹرل سیرت کمیٹی کی جانب سے ایک ربیع الاول سے لے کر 12 ربیع الاول تک صدر اسلم شیر خان کی صدارت میں جلسہ سیرت النبی و محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا۔

پروگرام کی ابتداء قاری اشتیاق احمد نے قرآن مجید کی تلاوت سے کیا اور نعت نبی کی نذرانہ شاعر ضیاء جونپوری نے پیش کیا۔ اس موقع پر مشہور شاعر نسیم رضا جونپوری نے نعت و منقبت کے اشعار پیش کیے۔

ویڈیو

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں تنظیم آواز کی جانب سے عید میلاد النبی کے موقع پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ سماجی خدمات میں قدم پیش رہنے والی تنظیم آواز گزشتہ کئی سالوں سے عید میلاد النبی کے موقع پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کرتی آرہی ہے۔

ویڈیو

وہیں ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں عید میلاد النبیﷺ حکومت کی کورونا گائیڈ لائن کے تحت منایا گیا۔ وہیں بھوپال کی سنی ثقلینی مسجد کے ذمہ دار صوفی نورالدین ثقلینی نے بتایا کہ 'آج عید میلاد النبی ﷺکو ہم بڑی دھوم دھام سے مناتے ہیں لیکن کورونا گائیڈ لائن کی وجہ سے ہم جلوس نہیں نکال سکتے اس لیے آج صبح صادق میں پرچم کشائی کی گئی۔'

ویڈیو

سرکار کی آمد مرحبا آقا کی آمد مرحبا کے فلگ شگاف نعروں کے ساتھ ممبئی کے خلافت ہاؤس سے کورونا پابندیوں کے ساتھ جلوس محمدی ﷺ نکالا گیا۔ جلو س میں بائیکلہ سمیت مسلم اکثریتی علاقوں میں پر جوش استقبال کیا گیا۔ جلوس کو کورونا کے سبب تیزرفتاری سے گزرنے کی اجازت تھی جس کی وجہ سے جلوس کے روٹ کے دونوں طرف رکاؤٹ ڈالی گئی تھی اس کے باوجود نوجوانون نے جلوس کا استقبال کیا گیا۔

ویڈیو

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں جلوس عید میلاد النبی ﷺ نکالا گیا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی مسجد حقانی سے جلوس نکل کر گاندھی چوک، حضرت ٹیپو سلطان چوک مسلم پورہ، آستانہ حضرت یعقوب قادری، کلیان منڈپ تک نکالا گیا۔ اس موقع پر محکمہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

ویڈیو

یہ بھی پڑھیں: Eid Milad Un Nabi: دہلی میں میلادالنبیﷺ کے موقع پر تقاریب کا انعقاد

ریاست راجستھان کے جے پور میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ اس دن کی فضیلت بیان کرتے ہوئے دارالحکومت جے پور کے گھاٹ گیٹ علاقہ میں واقع مسجد آہنگران کے امام غلام معین الدین قادری نے کہا کہ 'آج کے دن ہی ہمارے حضور نبی کریم ﷺ دنیا میں تشریف لائے تھے۔

ویڈیو

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں 12 ربیع الاول کے موقع پر دریا پور مسجد کے امام و خطیب و آل انڈیا ملی کونسل کے ریاستی جنرل سکریٹری مولانا عالم قاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ 'قرآن کریم میں متعدد جگہوں پر حضور اکرم ﷺکی صفات بیان کی گئی ہیں، آپ نے اپنے اخلاق و کردار سے ہر گوشہ اور ہر شعبہ حیات کو متاثر کیا ہے۔ عبادات، معاملات، اخلاقیات، گھریلو مسائل اور معاشرتی طور پر آپ ﷺنے ایک نمونہ پیش کیا ہے جو عالم انسانیت کے لیے ایک نمونہ اور لائق تقلید ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.