ETV Bharat / bharat

ED Attaches Properties of Nawab Malik نواب ملک کا دو مکان سمیت دیگر جائیدادیں ضبط

author img

By

Published : Nov 7, 2022, 3:26 PM IST

نواب ملک کا دو مکان سمیت دیگر جائیدادیں ضبط
نواب ملک کا دو مکان سمیت دیگر جائیدادیں ضبط

این سی پی کے سینیئر رہنما نواب ملک کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ نواب ملک کے گھر سمیت کروڑوں روپے کی ملکیت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ای ڈی نے ضبط کیا ہے۔ ED Attaches Properties of Nawab Malik

ممبئی: مہا وکاس اگھاڑی میں سابق اقلیتی وزیر و این سی پی کے سینیئر رہنما نواب ملک کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ نواب ملک کے گھر سمیت کروڑوں روپے کی ملکیت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ای ڈی نے ضبط کیا ہے۔ نواب کے خلاف ای ڈی نے منی لانڈرنگ اور انڈر ورلڈ سے تعلقات کا کیس درج کیا تھا۔ اس کیس میں سابق وزیر جیل میں ہی مقید ہے لیکن ان کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ نوا ب ملک کی کیرالا اور گوا کمپاؤنڈ کی ملکیت کو بھی ای ڈی نے ضبط کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ ملکیت انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر اور اس کے ڈرائیور سلیم پٹیل کے تعاون سے خریدی گئی تھی، اس میں انڈر ورلڈ کے لئے فنڈنگ بھی کی گئی تھی۔ ED Attaches Properties of Nawab Malik

نواب ملک کے خلاف تفتیش جاری ہے اور فروری سے ہی وہ جیل میں مقید ہیں۔ نواب ملک کی ملکیت کی ضبطی کے بعد قانونی صلاح و مشورہ بھی شروع کر دیا گیاہے۔ ای ڈی نے تفتیش میں نواب ملک کی تمام ملکیت کی تفصیلات بھی جمع کر لی ہے۔ یہ ملکیت بھی ضبط کی جاسکتی ہے۔ اس متعلق بھی ای ڈی قانونی مشیروں سے صلاح و مشورہ کر رہی ہے اور رائے طلب کی گئی ہے۔ ای ڈی نے نوا ب ملک کو انڈرورلڈ سے رشتہ اور منی لانڈرنگ کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ نواب ملک نے شاہ رخ خان کے فرزند آرین خان کی گرفتاری کے دوران این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے پر کئی سنگین الزامات عائد کئے تھے۔ اتنا ہی نہیں ان کی کاسٹ کو بھی چیلنج کیا تھا۔ جس کے بعد سمیر وانکھیڈے نے نواب ملک سمیت دیگر پر ایٹروسٹی ایکٹ کا مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔ نواب ملک نے اس دوران مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال اور مہا وکاس اگھاڑی کے وزراء کو خوفزدہ کر نے کا بھی الزام عائد کیا تھا۔

نواب ملک کے داماد سمیر خان کو بھی این سی بی نے گرفتار کیا تھا، ان پر ڈرگس فروشی کا الزام تھا۔ اس کے بعد نواب ملک نے این سی بی کے خلاف مہم شروع کیا تھا۔ نواب ملک نے کرلا گوا والا کمپاؤنڈ کی زمین کا سودا سلیم پٹیل سے کیا تھا جبکہ یہ زمین سنہ 1993 کے مجرم سردار خان کی تھی۔ اس لئے نواب ملک پر مجرمانہ سازش کا بھی الزام ہے۔ سلیم پٹیل جو کہ داؤد ابراہیم کا غنڈہ اور حسینہ پارکر کا ذاتی محافط بھی تھا۔ نواب ملک پر یہ زمین اونے پونے داموں میں خریدنے اور اس میں غیر محسوب دولت کے استعمال کا سراغ بھی ایجنسی کو ملا تھا۔ اس کے بعد ہی نواب ملک کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Nawab Malik Case: نواب ملک کی مشکلات میں اضافہ، عدالت نے چارج شیٹ کا جائزہ لیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.