ETV Bharat / bharat

ڈرائی فروٹ سپرم کاؤنٹ کو بڑھانے میں معاون

author img

By

Published : Mar 16, 2021, 12:59 PM IST

متوازن خوراک اور بہتر طرزِ زندگی اپنانے سے مردانہ قوت کو قوی بنایا جاسکتا ہے اور خشک پھل کھا کر اپنے نطفہِ شمار کو تقویت بھی۔

پھل کھانے کے چودہ ہفتوں بعد نطفے کی کوالٹی میں بہتر تبدیلی دیکھنے کو ملتی ہے
پھل کھانے کے چودہ ہفتوں بعد نطفے کی کوالٹی میں بہتر تبدیلی دیکھنے کو ملتی ہے

ہماری غذا اور ہمارا طرز زندگی صاف طور سے ہمارے جسمانی اور نفسیاتی صحت کا عندیہ دیتا ہے۔

معالجین کا کہنا ہے کہ صحت سے جُڑی آدھی بیماریاں صرف ایک متوازان خوراک کھانے اور ایک صحت مند طرز زندگی اختیار کرنے سے ٹھیک کی جاسکتی ہیں۔

متوازن خوراک اور بہتر طرزِ زندگی اپنانے سے مردانہ قوت کو قوی بنایا جاسکتا ہے
متوازن خوراک اور بہتر طرزِ زندگی اپنانے سے مردانہ قوت کو قوی بنایا جاسکتا ہے

اتنا ہی نہیں بلکہ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس طرح سے مردانہ کمزوریوں سے متعلق مسائل کو بھی حل کیا جاسکتا ہے اور یہ صرف ڈاکٹرز اور ماہرین کا ہی کہنا نہیں ہے بلکہ متعدد تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مخصوص غذاوں بالخصوص ڈرائی فروٹ کے استعمال سے مردانہ کمزوریوں کو دُور کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس طرح کی ایک تحقیقی رپورٹ انڈرولوجی جریدے میں شائع ہوئی ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ غذا، خاص طور سے ڈرائی فرورٹ کا مردانہ طاقت سے براہ راست تعلق ہے۔

تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ روزانہ گری دار پھل۔ بشمول بادام، اخروٹ، فندق وغیرہ کھانے سے مردوں کے نطفے کا معیار بہتر کیا ہوسکتا ہے۔ آیئے اس بارے میں مزید تفصیلات جانتے ہیں۔

تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مخصوص غذاوں بالخصوص ڈرائی فروٹ کے استعمال سے مردانہ کمزوریوں کو دُور کیا جاسکتا ہے
تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مخصوص غذاوں بالخصوص ڈرائی فروٹ کے استعمال سے مردانہ کمزوریوں کو دُور کیا جاسکتا ہے

تحقیق سے کیا پتہ چلا ہے؟

ایک انڈرولوجی جریدے میں شائع شدہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق ایک صحت مند غذا بشمول بادام، اخروٹ اور دیگر گری دار پھل کھانے سے نطفے کی کوالٹی بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کے پھل کھانے کے چودہ ہفتوں بعد نطفے کی کوالٹی میں بہتر تبدیلی دیکھنے کو ملتی ہے۔

واضضح رہے کہ یہ تحقیق میں 72 صحت مند مردوں پر کی گئی اور انہیں مسلسل مغربی طرز کا گوشت، پراسیسڈ خوراک اور شکر کی حامل غذا دی گئی لیکن ان میں سے 48 مردوں کو روزانہ 60 گرام وزن کے مختلف خشک پھل بھی مسلسل چودہ ہفتوں تک دیے گئے جبکہ باقی 24 افراد کو خشک پھل نہیں دیا گیا۔

پھل کھانے کے چودہ ہفتوں بعد نطفے کی کوالٹی میں بہتر تبدیلی دیکھنے کو ملتی ہے
پھل کھانے کے چودہ ہفتوں بعد نطفے کی کوالٹی میں بہتر تبدیلی دیکھنے کو ملتی ہے

چودہ ہفتے بعد پتہ چلا کہ جن مردوں کو صرف بھاری بھرکم غذائیں دی گئی تھیں، ان کا سپرم ناقص تھا جبکہ ڈرائی فروٹ کھانے والے افراد کے نطفے کی کوالٹی بہتر تھی۔

سپین کی روورائی ورجلی یونیورسٹی میں کی گئی ایک اور تحقیق سے پتہ چلا کہ روزانہ مٹھی بھر ڈرائی فروٹ کھانے سے چودہ ہفتوں کے اندر اندر مردانہ نطفے کا معیار بہتر ہوجاتا ہے۔

یہ تحقیق 18 سے 35 برس کی عمر کے 119 مردوں پر کی گئی اور اُنہیں دو گروپز میں تقسیم کیا گیا تھا۔

ڈرائی فروٹ سپرم کاؤنٹ کو بڑھانے میں معاون
ڈرائی فروٹ سپرم کاؤنٹ کو بڑھانے میں معاون

اے گروپ میں شامل مردوں کو روزانہ 60 گرام ڈرائی فروٹ کھانے کو دیا گیا اور گروپ بی میں شامل مردوں کو معمول کی غذا دی گئی، جو وہ پہلے سے ہی کھاتے تھے۔

جب نتائج کا جائزہ لیا گیا تو پتہ چلا کہ جن مردوں کو ڈرائی فروٹ دیا گیا تھا، اُن کے سپرم کاؤنٹ میں 14 فیصد کا اضافہ ہوا تھا اور اُن کی مجموعی صحت بھی چار فیصد بہتر ہوگئی تھی۔

برسلونا میں یورپین سوسائٹی آف ہیومن ری پروڈکشن اینڈ ایمبرالوجی کی میٹنگ میں پیش کی گئی ایک تحقیق میں ماہرین نے بتایا ہے کہ یہ بات صیح ثابت ہوئی ہے کہ اومیگا تھری فیٹی ایسیڈ اور اینٹی ٹاگزڈانٹس کی بدولت مردانہ قوت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

تحقیق کاروں نے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ لوگ جو روزانہ ڈرائی فروٹ کھاتے ہیں ان کے سپرم میں نقائص کم دیکھنے کو ملتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.