ETV Bharat / bharat

Drinking Water Scarcity in New Faisal Nagar, Ahmedabad: احمد آباد کا نیو فیصل نگر پینے کے پانی سے محروم

author img

By

Published : Dec 31, 2021, 4:10 PM IST

صحت مند زندگی کے لیے صاف پانی انتہائی ضروری چیز ہے، لیکن احمدآباد کے لوگ آج بھی پینے کے پانی سے محروم ہیں۔ احمدآباد کے نیو فیصل نگر علاقے میں اب تک سرکاری پانی کی لائن نہیں بچھائی گئی ہے جس سے لوگوں کو پانی خرید کر یا بورنگ کے پانی سے زندگی گزارنی پڑ رہی ہے۔ Drinking Water Scarcity in New Faisal Nagar, Ahmedabad

Faisal Nagar Without Drinking Water  no drinking water in faisal nagar  etv bharat urdu news  protest for drinking water in faisal nagar
احمدآباد کا نیو فیصل نگر علاقہ پینے کے پانی سے محروم

احمدآباد: گجرات کی راجدھانی احمدآباد کا نیو فیصل نگر علاقہ آج بھی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔ یہاں ہر شخص پانی کی قلت کا سامنا کر رہا ہے۔ اس علاقے میں پانی کے ساتھ ساتھ دیگر بنیادی سہولیات کا بھی فقدان ہے اور لوگ پانی کے سرکاری کنکشن کے لیے آج بھی در در بھٹک رہے ہیں۔ Drinking Water Problem in Faisal Nagar

اس تعلق سے نیو فیصل نگر کے مقامی لوگوں نے اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نیو فیصل نگر میں رہتے ہوئے 25 سال ہوگئے ہیں، اب تک ہمارے یہاں گٹر لائن، بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ دقت پانی کی ہے۔ کارپوریشن والے کہتے ہیں کہ بجٹ دے دیا ہے لیکن ہمارے یہاں اب تک پانی کی لائن نہیں آئی ہے۔ ہم نے یہاں کے کاونسلر، ایم ایل اے اور دیگر میونسپل کارپوریشن کے افسران کو بھی درخواست دے چکے ہیں لیکن اب تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوئے ہیں۔

احمدآباد کا نیو فیصل نگر علاقہ پینے کے پانی سے محروم

مزید پڑھیں:۔ Uri Village Without Drinking Water اوڑی: ایک ایسا گاؤں جو آج بھی پینے کے پانی سے محروم

مقامی لوگوں نے مزید کہا کہ ہمارے آس پاس کے تمام علاقوں میں پانی آچکا ہے لیکن ہمارا علاقہ پانی سے محروم ہے ہم لوگوں نے پانی کے لیے اپنے دستاویزات اور این او سی بھی دے دی ہے لیکن پانی نہیں آتا۔ خرید کر پانی پینا پڑتا ہے یا گندہ پانی پینا پڑتا ہے جس سے ہم لوگ طرح طرح کی بیماری میں مبتلا ہو گیے ہیں۔

پانی کے بحران اور انتظامیہ کی عدم توجہی کے خلاف نیو فیصل نگر کے لوگوں نے پرزور مظاہرہ کیا اور اس علاقے کی میونسپل کاونسلر شاہ جہاں بانو انصاری کے گھر کے احتجاج کرتے ہوئے پانی کے مسئلہ کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر شاہ جہاں بانو نے کہا کہ یہاں کے لوگ میرے پاس سرکاری پانی کے لئے آئے ہیں، میونسپل کمشنر نے دیوالی پر وعدہ کیا تھا کہ اس علاقے میں دیوالی کے بعد پانی کی لائن بچھا دی جائے گی لیکن اب تک پانی کی لائن نہیں بچھائی گئی۔ سلم بستی میں پانی دینے کے لیے حکومت تساہلی سے کام لے رہی ہے۔ اس لیے میں بھی یہاں کے لوگوں کو لے کر میونسپل کارپوریشن پہنچوں گی اور پانی کا مطالبہ کروں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.