نوئیڈا کے ڈی ایم کا بیڈمنٹن ریکٹ 50 لاکھ روپئے میں نیلام

author img

By

Published : Oct 8, 2021, 7:49 PM IST

dm noida suhas l y badminton racket was auctioned for rs 50 lakhs 200 rupees

اترپردیش کے گوتم بدھ نگر نوئیڈا کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوہاس ایل وائی کے بیڈمنٹن ریکیٹ کی بولی 50 لاکھ 200 روپے لگی ہے۔ اس ریکیٹ کے ساتھ ڈی ایم نے ٹوکیو پیرالمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

گذشتہ جمعرات کو پی ایم یادگاروں کی آن لائن نیلامی کا آخری دن تھا۔ اس آن لائن نیلامی میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا بیڈمنٹن ریکٹ نیلام ہوا۔

ریکیٹ کی بنیادی قیمت (بیس پرائس) 50 لاکھ روپے تھی۔ ٹوکیو سے واپسی کے بعد، انہوں نے فائنل میچ میں استعمال ہونے والا ریکیٹ کو وزیراعظم کو دیا تھا جسے ای نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔ سوہاس ایل وائی اس وقت عالمی نمبر 2 پیرا بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں۔

مرکزی وزارت ثقافت کی جانب سے منعقد کی جانے والی ای نیلامی 17 ستمبر کو شروع ہوئی اور 7 اکتوبر جمعرات کو شام 5 بجے ختم ہوئی۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم گنگا کی صفائی کے قومی مشن نمامی گنگے اسکیم کے لیے استعمال کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

انشو ملک ورلڈ چیمپئن شپ فائنل میں پہنچنے والی پہلی بھارتی خاتون پہلوان

ریکیٹ کے علاوہ اولمپینز اور پیرالمپینز کی بہت سی یادداشتیں نیلامی میں شامل کی گئیں۔ ان میں سے نیرج چوپڑا کا نیزہ ( بھالا) 1.5 کروڑ روپے میں نیلام ہوا ہے۔ پی وی سندھو کا بیڈمنٹن ریکیٹ 80 لاکھ ایک سو روپے میں نیلام ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.