ETV Bharat / bharat

انڈیا اتحاد کی میٹنگ میں کنوینر اور سیٹ شیئرنگ پر بات چیت متوقع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 13, 2024, 1:13 PM IST

INDIA Alliance Meeting: کیا بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار انڈیا اتحاد کے کنوینر ہوں گے؟ قیاس لگایا جا رہا ہے کہ آج کی ورچوئل میٹنگ میں ان کے نام کی منظوری دی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ سیٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بھی کچھ فارمولہ سامنے آ سکتا ہے۔

انڈیا اتحاد میٹنگ میں کنوینر اور سیٹ شیئرنگ پر ہوگا تبادلہ خیال
انڈیا اتحاد میٹنگ میں کنوینر اور سیٹ شیئرنگ پر ہوگا تبادلہ خیال

پٹنہ: انڈیا اتحاد کی ایک اہم میٹنگ آج ہو رہی ہے۔ یہ میٹنگ ورچوئل ہوگی، جس میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی شرکت کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آر جے ڈی صدر لالو یادو، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی، شرد پوار، ادھو ٹھاکرے، ایم کے اسٹالن، ممتا بنرجی، اکھلیش یادو، اروند کیجریوال اور ڈی کے راجہ سمیت 14 پارٹیوں کے لیڈر حصہ لے سکتے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات میں سیٹ شیئرنگ کے نقطہ نظر سے اس میٹنگ کو بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔

سیٹ شیئرنگ کا نکلے گا فارمولہ: ورچوئل میٹنگ میں انڈیا اتحاد کے درمیان سیٹ شیئرنگ کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو اتحاد کا کوآرڈینیٹر مقرر کرنے پر بھی بات ہو سکتی ہے۔ اگرچہ میٹنگ کے ایجنڈے کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے، لیکن کانگریس سیٹوں کی تقسیم کو لے کر اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں سے مسلسل بات کر رہی ہے۔ جہاں تک بہار کا تعلق ہے، جے ڈی یو نے کانگریس کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی ہے۔ جے ڈی یو کا صاف کہنا ہے کہ ان کا اتحاد آر جے ڈی کے ساتھ ہے، اس لیے صرف آر جے ڈی لیڈر ہی کانگریس سے بات کریں گے اور سیٹوں کی تقسیم کا فیصلہ کریں گے۔ اس کے بعد جے ڈی یو آر جے ڈی سے بات چیت کرے گی۔

راہل کے دورے پر بھی بات ہوگی: کانگریس نے ورچوئل میٹنگ بلائی ہے۔ ایسے میں سب کی نظریں اس میٹنگ پر لگی ہوئی ہیں، کیونکہ راہل گاندھی 14 جنوری سے ایک بار پھر سفر شروع کرنے والے ہیں۔ اس پر بھی بحث ممکن ہے۔ کانگریس نے انڈیا اتحاد کی تمام اتحادی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ راہل گاندھی کے دورے میں شرکت کریں۔

یہ بھی پڑھیں؛

اتحاد کی اب تک چار میٹنگز: وضح ہو کہ انڈیا اتحاد کی اب تک چار میٹنگیں ہو چکی ہیں۔ پہلی میٹنگ 23 جون کو پٹنہ میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد بنگلورو، پھر ممبئی اور دسمبر میں دہلی میں میٹنگیں ہوئیں۔ اب یہ ملاقات ورچوئل ہونے جا رہی ہے۔ جہاں کوآرڈینیٹر کے نام کا فیصلہ آج کے اجلاس میں ہو سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.