ETV Bharat / bharat

Poets & Writers Digital Directory شاعروں اور ادیبوں کی ڈیجیٹل ڈائرکٹری

author img

By

Published : Nov 25, 2022, 6:17 PM IST

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی نے ریاست کے ادیبوں اور شاعروں کو اسٹیج فراہم کرنے کے مقصد سے ان کی ڈیجیٹل ڈائری تیار کرنے کا کام شروع کیا ہے۔Poets & Writers Digital Directory

شاعروں اور ادیبوں کی ڈیجیٹل ڈائرکٹری
شاعروں اور ادیبوں کی ڈیجیٹل ڈائرکٹری

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کو جہاں شہر غزل کے نام سے جانا جاتا ہے وہیں ریاست مدھیہ پردیش میں ادیبوں اور شاعروں کی بڑی تعداد کے سبب ادبی ریاست کہلاتی ہے۔ مدھیہ پردیش اور دارالحکومت بھوپال نے ملک کو بڑے بڑے ادیب اور شاعر دیے ہیں۔ ادیبوں اور شاعروں کو اور اعلی مقام ملے، اس کو لیکر ریاستی اردو اکیڈمی کا قیام کیا گیا ہے۔ Poets & Writers Digital Directory

شاعروں اور ادیبوں کی ڈیجیٹل ڈائرکٹری

اردو اکیڈمی شاعروں اور ادیبوں کو الگ الگ موقع پر اکیڈمی اسٹیج فراہم کرتی چلی آئی ہے۔ لیکن کئی بار یہ بات بھی سامنے آتی ہے کہ ایسے شاعر اور ادیب ہیں، جو منظر عام پر نہیں آپاتے ہیں۔ انہیں سب حالات کو دیکھتے ہوئے مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی نے شاعروں اور ادیبوں کی ڈیجیٹل ڈائرکٹری تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈیجیٹل ڈائریکٹری کے تعلق سے اکیڈمی کی ڈائریکٹر نصرت مہدی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ریاست مدھیہ پردیش میں ادباء اور شعراء کی تعداد بہت زیادہ ہے اور ان کی زیادہ تعداد ہونے کی وجہ سے انہیں ایک ہی بار میں اسٹیج فراہم نہیں کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست کے ادیبوں اور شاعروں کی تفصیلات بھی مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی میں موجود نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کی مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی نے ریاست کے سبھی ادیبوں اور شاعروں سے ان کی تفصیلات اکیڈمی کو بھیجنے کو کہا ہے۔ اس ڈیجیٹل ڈائریکٹری بنانے کا مقصد یہ ہے کہ ریاست کے سبھی ادباء اور شعراء کی تفصیلات اردو اکیڈمی کے پاس آن لائن موجود رہے گی۔

وہیں اس سے ایک فائدہ اور یہ ہوگا کہ اگر بیرونی ممالک میں ریاست مدھیہ پردیش کے ادیبوں اور شاعروں کی کسی پروگرام کے لئے ضرورت ہوتی ہے تو انہیں آن لائن تفصیلات مل جائے گی۔ نصرت مہدی نے کہا اب تک اکیڈمی کے ذریعہ 473 لوگوں کے رجسٹریشن کیے جا چکے ہیں۔ اور اب دھیرے دھیرے لوگ اپنی تفصیلات بھیج رہے ہیں اور ہم اسے اپنی ڈائریکٹری میں شامل کرتے جا رہے ہیں۔ مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کی طرف سے اٹھایا گیا یا قدم قابل ستائش ہے۔ کیونکہ اگر ادباء اور شعراء کی یہ ڈیجیٹل ڈائریکٹری آن لائن تیار ہو جاتی ہے تو ان کی تفصیلات کے مطابق انہیں اردو اکیڈمی مواقع فراہم کرے گی۔ وہیں بیرونی ممالک میں ہونے والے پروگرام میں بھی انہیں موقع مل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ek Shayar Series ایک شاعر پروگرام میں خواجہ احمد سے خصوصی گفتگو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.