ETV Bharat / bharat

نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب مشتبہ دھماکہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2023, 10:08 PM IST

Delhi police receives call about blast near Israel Embassy, search on
نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکہ

Blast near Israel Embassy اسرائیلی سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا کہ شام 5 بجے سفارت خانے کے قریب مشتبہ دھماکہ ہوا۔ دہلی پولیس اور سیکیورٹی ٹیم نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔ اسرائیل کے ڈپٹی چیف آف مشن کا کہنا ہے کہ تمام کارکن اور سفارت کار محفوظ ہیں۔

نئی دہلی: بھارت میں اسرائیل کے ڈپٹی چیف آف مشن اوہاد نقاش کینر نے کہا کہ منگل کی شام نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب ایک دھماکے کی آواز سنائی دی۔ دھماکے کے بعد سفارت خانے میں افراتفری کا ماحول پید اہوگیا تھا لیکن سفارت خانے کے تمام کارکنان اور سفارت کار محفوظ ہیں۔ اسرائیلی سفارتخانے کے ترجمان نے تصدیق کی ہے یہ دھماکہ شام 5 بجے کے قریب پیش آیا، جس کے بعد دہلی پولیس اور سیکیورٹی ٹیم اس صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اسرائیل کے ڈپٹی چیف آف مشن نے کہا کہ منگل کی شام تقریباً 5 بجے سفارت خانے کے قریب ایک دھماکہ ہوا لیکن ہمارے تمام کارکن اور سفارت کار محفوظ ہیں اور ہماری سیکورٹی ٹیم دہلی پولیس کے تعاون سے کام کر رہی ہے۔ انھوں مزید کہا کہ وہ اس معاملے کی مزید تفتیش کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ دھماکہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تنازع کے درمیان ہوا ہے۔ دریں اثنا وزارت خارجہ نے اس واقعے پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ دھماکے کی اصل وجہ کیا تھی۔

واضح رہے جنوری 2021 میں بھی دہلی کے اسرائیلی سفارت خانے کے قریب ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ اس کے بعد دہلی پولیس کی ایک ٹیم کو موقع پر اسرائیلی سفارت خانے کے سفیر مکی جانب سے ایک خط ملا تھا۔ جس کے بعد اس معاملے کی جانچ این آئی اے کو سونپی گئی تھی، جس میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.