ETV Bharat / bharat

بچوں کی فحش ویڈیو بھیجنے والے سات ملزم گرفتار

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 2:21 PM IST

بچوں کی فحش ویڈیو سوشل میڈیا کے ذریعے بھیجنے والے سات افراد کو اسپیشل سیل کی سائبر سیل نے گرفتار کیا ہے، موصولہ اطلاعات کے مطابق ان سبھی کی گرفتاری آپریشن معصوم کے تحت ہوئی ہے، رواں ماہ کے آغاز میں سائبر سیل نے پانچ دیگر ملزمان کو چائلڈ پرونوگرافی بھیجنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

بچوں کی فحش ویڈیو بھیجنے والے سات ملزمان گرفتار
بچوں کی فحش ویڈیو بھیجنے والے سات ملزمان گرفتار

دہلی پولی کی سائبر سیل نے آپریشن معصوم کے تحت ایسے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے جو بچوں کی فحش ویڈیو کو سوشل میڈیا کے ذریعے دوسروں کو بھیجا کرتے تھے، دہلی پولیس کی سائبر سیل کی یہ کارروائی بچوں کے ساتھ بڑھتے جنسی تشدد کے واقعات کی روک تھام کی غرض سے کی گئی ہے۔

خاص طور پر سائبر سیل سوشل میڈیا جیسے فیس بک، واٹس ایپ وغیرہ پر نظر بنائے ہوئے ہے، اس کے ساتھ ہی مخبروں سے بھی معلومات اکھٹی کی جاتی ہیں۔ ایسے لوگوں کو سائبر سیل کے ذریعہ شناخت کرکے گرفتار کیا جاتا ہے۔ سال 2020 میں ایسے 26 ملزموں کو سائبر سیل نے گرفتار کیا تھا۔

دہلی پولیس کے سائبر سیل نے رواں برس کے آغاز میں آپریشن معصوم کے تحت کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ جب کہ اس سے پہلے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا، پھر منگل کو بھی اس طرح کے سات ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

ان ملزمان میں سے زیادہ تر کا تعلق جنوبی دہلی سے ہے، سائبر سیل نے ان کے موبائل بھی قبضے میں لے لیے ہیں جن میں ویڈیوز موجود تھے، اس کے علاوہ ان کے موبائلز کی فورنسک جانچ بھی کی جارہی ہے تاکہ ان سے حذف شدہ ویڈیوز کی بھی معلومات حاصل کی جاسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.