ETV Bharat / bharat

منی پور میں چار افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا، کئی اضلاع میں کرفیو نافذ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 1, 2024, 11:01 PM IST

Manipur Violence منی پور میں ایک بار پھر تشدد کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں چار افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد ریاست کے کئی اضلاع میں ایک بار پھر کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

curfew reimposes in 5 valley districts in manipur
منی پور میں چار افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا، کئی اضلاع میں کرفیو نافذ

امپھال: منی پور کے تھوبل ضلع میں پیر کی شام مبینہ طور پر چار افراد کو گولی مار کر ہلاک اور 14 دیگر کو زخمی کر دیا گیا۔ اس کے بعد ریاست کے پانچ اضلاع میں دوبارہ کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے لیلونگ چنگجاو علاقے میں مقامی لوگوں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی۔ اس واقعے میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ 14 دیگر زخمی ہو گئے۔

حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حملے کے بعد مشتعل مقامی لوگوں نے تین گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد تھوبل، امپھال ایسٹ، امپھال ویسٹ اور بشنو پور اضلاع میں دوبارہ کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

وہیں وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے ایک ویڈیو بیان میں یقین دلایا کہ 'حملہ آوروں کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔ ہم اس واقعے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ منی پور پولیس کو ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے۔ میں لوگوں سے، خاص طور پر لیلونگ کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کسی بھی قسم کے تشدد کا سہارا لینے سے گریز کریں۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم مجرموں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کریں گے، آپ حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.