ETV Bharat / bharat

Corona Cases In India: بھارت میں کورونا کے ایک لاکھ 68 ہزار سے زائد نئے کیسز

author img

By

Published : Jan 11, 2022, 9:26 AM IST

Updated : Jan 11, 2022, 9:58 AM IST

Corona In India
Corona In India

ملک کی 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اومیکرون سے متاثر ہونے والوں کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ Omicron In India

بھارت میں گزشتہ روز کے مقابلے منگل کے روز کورونا کیسز میں کمی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 1,68,063 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد اب تک متاثرین کی کل تعداد 3 کروڑ 58 لاکھ 75 ہزار 790 تک پہنچ گئی ہے۔ New Corona Cases in India

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

وہیں کورونا کا نیا ویریئنٹ اومیکرون کے کیسز بھی بڑھ رہے ہیں۔ ملک کی 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک کورونا وائرس کی اس ویریئنٹ سے متاثر ہونے والوں کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ معلومات منگل کو مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔ Total Omicron Cases in India

وزارت صحت کے مطابق بھارت میں اومیکرون کے کیسز پانچ ہزار سے تجاوز کر چکے ہیں، ان میں سے کچھ صحت یاب ہو کر اپنے گھر واپس جا چکے ہیں۔ سب سے زیادہ اومیکرون کیسز مہاراشٹر میں درج ہوئے ہیں، جو 1500 سے تجاوز کر گئے ہیں۔ Omicron in Maharashtra

وہیں 24 گھنٹوں میں مزید 277 اموات درج کی گئی ہیں۔ کورونا سے اب تک کل 4,84,231 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایک دن میں ایکٹو کیسز بڑھ کر 97827 ہو گئے ہیں جس کے بعد ایکٹو کیسز کی کل تعداد 821446 ہو گئی ہے۔ اب تک 34570131 مریض انفیکشن سے صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ Total Corona Death in India

وزارت صحت نے کہا کہ اب تک کورونا وائرس کے انفیکشن سے مرنے والوں میں سے 70 فیصد سے زیادہ مریضوں کو دیگر بیماریاں بھی تھیں۔ وزارت نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ اس کے اعداد و شمار کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ڈیٹا سے ملایا جا رہا ہے۔

ویکسینیشن کی بات کریں تو پچھلے 24 گھنٹوں میں 92,07,700 ویکسین لگائی گئی ہیں۔ ملک گیر ویکسینیشن مہم کے تحت اب تک 1,52,89,70,294 افراد کو ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ Total vaccination in India

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے مطابق اب تک بھارت میں کُل 69,31,55,280 نمونوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ICMR on Covid test

Last Updated :Jan 11, 2022, 9:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.