ETV Bharat / bharat

India Corona Update ملک میں کورونا فعال کیسز میں اضفہ

author img

By

Published : Mar 2, 2023, 4:51 PM IST

مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 164 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ کرناٹک میں سب سے زیادہ 50 ایکٹو کیسز بڑھے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا انفیکشن کے 104 فعال کیسز بڑھے ہیں اور ان کی تعداد بڑھ کر 2439 ہو گئی ہے۔ دریں اثنا، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 7528 افراد کا کووڈ ویکسینیشن کیا گیا، جس کے بعد مجموعی طور پر 220 کروڑ 64 لاکھ 01 ہزار 760 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے ذریعہ جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے 24 گھنٹے میں 164 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ کرناٹک میں سب سے زیادہ 50 ایکٹو کیسز بڑھے ہیں، جبکہ کیرالہ میں 25، گجرات میں آٹھ، مرکزی کے زیرانتظام علاقے پڈوچیری اور تمل ناڈو میں چھ-چھ، مہاراشٹر میں پانچ، راجستھان میں 3، جموں و کشمیر اور مدھیہ پردیش میں دو دو، چنڈی گڑھ، دہلی، اڈیشہ اور اتر پردیش میں بالترتیب ایک ایک کیس بڑھے ہیں۔ تفصیلی اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا انفیکشن کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 4 کروڑ 46 لاکھ 86 ہزار 879 اور اس مرض سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 4 کروڑ 41 لاکھ 53 ہزار 668، جبکہ ہلاکتوں 530772 ہے۔

وہیں صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت میں سکریٹری راجیش بھوشن نے کہا ہے کہ وبا پر قابو پانے کے لیے عالمی سطح پر صحت کے تعاون اور علم و وسائل کے اشتراک کی ضرورت ہے۔ بھوشن نے جمعرات کو یہاں پینڈیمک فنڈ سمپوزیم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جنوب مشرقی ایشیا کے خطہ میں ہندوستان کی طرف سے پہلے سے فراہم کی گئی امداد کو بیماریوں کی نگرانی اور صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے بڑھایا جائے گا۔ کووڈ-19 وبائی مرض کے ہندوستان کے جامع انتظام کا حوالہ دیتے ہوئے بھوشن نے کہا کہ ہندوستان بیماریوں کی نگرانی اور انتظام میں اچھی پوزیشن میں ہوگا۔ انہوں نے وبائی امراض کے فنڈ کی تشکیل کی کوششوں کی تعریف کی اور اسے ایک لچکدار اور 'مقصد کے لیے موزوں' عالمی صحت کے فن تعمیر کی جستجو میں ایک اہم پہل قرار دیا۔ اس سیمینار کا اہتمام مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے کیا ۔ سیمینار میں وبائی فنڈ کے کام اور حال ہی میں اعلان کردہ تجاویز پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس کے علاوہ وبائی فنڈ کو نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے طور پر ہندوستانی صحت کی تنظیموں کے ممکنہ کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update ملک میں کورونا کے فعال کیسز میں معمولی اضافہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.