ETV Bharat / bharat

Congress to launch Bharat Jodo Yatra: کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' سات ستمبر سے

author img

By

Published : Aug 9, 2022, 5:09 PM IST

کانگریس پارٹی کی 'بھارت جوڑو یاترا' کشمیر سے کنیا کماری تک اگلے ماہ 7 ستمبر سے شروع ہوگی۔ کانگریس نے ان تمام لوگوں سے جو 'بھارت جوڑو' یاترا میں شامل ہونا چاہتے ہیں ان سے اپیل کی ہے کہ وہ خوف اور تعصب کی سیاست کو تبدیل کرنے اور روزی روٹی کو نقصان پہنچانے والے حالات، بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور عدم مساوات کو تبدیل کرنے کی قومی کوشش کا حصہ بنیں۔Congress to launch Bharat Jodo Yatra

کانگریس کی 'بھارت جوڑو' یاترا 7 ستمبر سے
کانگریس کی 'بھارت جوڑو' یاترا 7 ستمبر سے

دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ ادے پور کے منشور کے مطابق پارٹی کا 'بھارت جوڑو یاترا' کا آغاز کشمیر سے کنیا کماری تک اگلے ماہ 7 ستمبر سے شروع ہوگا آج کے دن 9 اگست 1942 کو مہاتما گاندھی کی قیادت میں انڈین نیشنل کانگریس نے 'بھارت چھوڑو' تحریک شروع کی اور اس کے پانچ سال بعد ملک کو آزادی ملی، کانگریس کے میڈیا شعبہ کے سربراہ جے رام رمیش نے کہاکہ منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی واقعہ کے 80 سال بعد 7 ستمبر سے کانگریس اپنا 'جوڑو انڈیا' کا سفر کنیا کماری سے کشمیر شروع کرے گی جو 12 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سے ہوتے ہوئے 150 دنوں میں 3500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔ کانگریس قائدین اور کارکنان بشمول مسٹر راہل گاندھی اس میں شرکت کریں گے۔Congress to launch Bharat Jodo Yatra

کانگریس نے ان تمام لوگوں سے جو 'بھارت جوڑو یاترا' میں شامل ہونا چاہتے ہیں ان سے اپیل کی ہے کہ وہ خوف اور تعصب کی سیاست کو تبدیل کرنے اور روزی روٹی کو نقصان پہنچانے والے حالات، بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور عدم مساوات کو تبدیل کرنے کی قومی کوشش کا حصہ بنیں۔ دریں اثنا، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے بھی لوگوں سے 'بھارت جوڑو' یاترا میں شامل ہونے کی اپیل کی اور ٹویٹ کیا، "اس دن، بھارت چھوڑو تحریک کے نعرے کے ساتھ متحد ہو کر بھارتیوں نے سفاک برطانوی راج کے خلاف جنگ شروع کی تھی۔ ہماری سب سے بڑی طاقت یکجہتی ہے۔ آئیے ہم 'بھارت جوڑو' کا عہد کریں اور تنوع میں اتحاد کا پرچم بلند کرنے کے لئے عزم کریں۔

یہ بھی پڑھیں: بہار ریاستی قومی تنظیم کے زیر اہتمام "نفرت چھوڑو بھارت جوڑو" پروگرام کا انعقاد


یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.