ETV Bharat / bharat

Modi Surname Case راہل گاندھی کی سزا کے خلاف کانگریس ملک گیر احتجاج کرے گی

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 3:21 PM IST

کیرالہ کے وائیناڈ سے کانگریس کے رکن پارلیمان راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کر دی گئی ہے۔ راہل گاندھی کی سزا کے خلاف کانگریس 27 مارچ سے ملک گیر احتجاج شروع کرنے جا رہی ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی کو سزا سنانا صرف قانونی معاملہ نہیں ہے، یہ ایک سنگین سیاسی مسئلہ ہے، جو جمہوریت کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔

راہل گاندھی کی سزا کے خلاف کانگریس ملک گیر احتجاج کرے گی
راہل گاندھی کی سزا کے خلاف کانگریس ملک گیر احتجاج کرے گی

دہلی: مودی سرنیم ہتک عزت کیس میں راہل گاندھی کو سنائی گئی سزا کے خلاف کانگریس 27 مارچ بروز پیر سے ملک گیر احتجاجی مظاہرے کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ بتا دیں کہ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے ریاستوں میں ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے آج پی سی سی کے سربراہوں اور سی ایل پی رہنماؤں کے ساتھ ورچوئل بات چیت کریں گے۔ کانگریس کے کمیونیکیشن انچارج جے رام رمیش کے مطابق راہل گاندھی کو سزا سنانا صرف قانونی معاملہ نہیں ہے، یہ ایک سنگین سیاسی مسئلہ ہے جو جمہوریت کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کو قانونی طور پر لڑیں گے۔ ہم اپنے لیے دستیاب قانونی حقوق کا استعمال کریں گے۔ اسے بڑا سیاسی مسئلہ بنائیں گے۔ اس کا مضبوطی سے مقابلہ کریں گے اور خوفزدہ نہیں ہوں گے۔

جمعرات کو دہلی کانگریس کے رہنماؤں نے سزا کے خلاف راہل کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا۔ سورت سے واپسی پر وائناڈ کے ایم پی کا ایئرپورٹ پر کئی ارکان پارلیمنٹ نے استقبال کیا۔ اس کے بعد تقریباً 50 ارکان پارلیمنٹ نے کھرگے کی رہائش گاہ پر دو گھنٹے تک میٹنگ کی تاکہ اس مسئلہ پر ایکشن پلان تیار کیا جا سکے۔ پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی بھی راہل کی رہائش گاہ پہنچی اور ان سے اس معاملے پر بات چیت کی۔ کانگریس لیڈروں نے کہا کہ سورت کیس میں کارروائی کا خدشہ ہے، جیسا کہ راہل کو حکومت نے پچھلے سالوں میں بھی نشانہ بنایا تھا، اس کے بعد کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی سے نیشنل ہیرالڈ کیس میں 50 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈرنے والے نہیں، ہماری آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi Disqualified راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ

کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ ہمارا احتجاج مقامی عدالت کے حکم کے خلاف ہوگا۔ راہل گاندھی ہمیشہ ملک کے لیے سوال پوچھتے ہیں۔ وہ کبھی کسی پر ذاتی الزامات نہیں لگاتے۔ راہل کے قانونی مشیروں کے مطابق مقامی عدالت نے سزا کو ایک ماہ کے لیے روک دیا ہے۔ پارٹی پہلے ہی مذکورہ حکم کو منسوخ کرنے کے لیے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ پارٹی اس معاملے کو لے کر سپریم کورٹ جانے کے لیے بھی تیار ہے۔ کانگریس نے کہا کہ راہل گاندھی کو چیف منسٹر اروند کیجریوال کی حمایت حاصل ہے جو اکثر کانگریس کے سابق سربراہ کو نشانہ بناتے ہیں۔ ٹی ایم سی جو کبھی راہل پر تنقید کرتی تھی، اس نے بھی اس معاملے میں کانگریس پارٹی کی حمایت کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.