ETV Bharat / bharat

Congress to hold Maha Satyagraha کانگریس حکومت کی جمہوریت مخالف پالیسیوں کے خلاف مہا ستیہ گرہ کرے گی

author img

By

Published : Mar 28, 2023, 7:36 PM IST

سی وینوگوپال اور میڈیا ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت آئینی اداروں، جمہوریت کا قتل اور ڈرانے دھمکانے کی پالیسی اپنا رہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت جمہوریت کو کچلنے کا کام کر رہی ہے لیکن کانگریس جمہوریت کو بچانے کے لیے لڑے گی، اس لیے پارٹی آئینی اقدار کے تحفظ کے لیے اگلے ایک ماہ تک بلاک، ریاستی اور قومی سطح پر 'مہا ستیہ گرہ' کرے گی جس میں حکومت کی جمہوریت مخالف پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کا کام کیا جائے گا۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال اور میڈیا ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت آئینی اداروں، جمہوریت کا قتل اور ڈرانے دھمکانے کی پالیسی اپنا رہی ہے۔ اس بارے میں سوال کیا جائے تو سوال کرنے والوں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ اس حکومت کی اس آمریت کے خلاف پارٹی ایک ماہ تک ملک بھر میں مہا ستیہ گرہ منعقد کرے گی، جس میں جمہوریت کو کمزور کرنے والی حکومت کی پالیسیوں کو ہر گھر تک لے جانے کا کام کیا جائے گا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت نے پارلیمنٹ کے موجودہ اجلاس کو اڈانی کے نام وقف کر دیا۔ پارلیمنٹ کے اس اجلاس میں کوئی کام کاج نہیں ہوا۔ سورت کی عدالت اس وقت سرگرم ہوگئی جب اپوزیشن نے حکومت سے اڈانی کیس کے بارے میں سوالات پوچھے اور مطالبہ کیا کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی-جے پی سی اس گھپلے کی تحقیقات کرے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جے پی سی کے مطالبے کو لے کر پریس کانفرنس کی تو 24 گھنٹے کے اندر سورت کی عدالت کا فیصلہ ان کے خلاف آگیا۔ مسٹر راہل گاندھی کو لوک سبھا کی رکنیت سے نااہل قرار دے دیا گیا اور غلط فیصلے کی وجہ سے ان کی رکنیت ختم کر دی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ انتقام کے جذبے سے کام لینے والی حکومت یہیں نہیں رکی اور انہیں بنگلہ خالی کرنے کو بھی کہا۔ لوک سبھا سکریٹریٹ نے انہیں اگلے دن بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس دے دیا اور آج مسٹر گاندھی نے سکریٹریٹ کو اس نوٹس کا جواب دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: Notice To Vacate Quarter راہل گاندھی نے بنگلہ خالی کرنے کے نوٹس کا جواب دیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.