ETV Bharat / bharat

Congress Presidential Election کانگریس کے نئے صدر کیلئے ووٹنگ شروع، راہل گاندھی نے بلاری میں اپنا ووٹ ڈالا

author img

By

Published : Oct 17, 2022, 10:20 AM IST

Updated : Oct 17, 2022, 1:05 PM IST

کانگریس کے نئے صدر کے لیے ووٹنگ آج، کھرگے اور تھرور کے درمیان مقابلہ
کانگریس کے نئے صدر کے لیے ووٹنگ آج، کھرگے اور تھرور کے درمیان مقابلہ

کانگریس کے نئے صدر کے عہدے کے لیے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ صدر عہدے کے لیے 9300 قائدین ووٹ ڈالیں گے۔ ملک بھر میں 36 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں اور 67 بوتھ ہیں، جن میں سے 6 اتر پردیش میں ہیں۔ Voting for new Congress president

نئی دہلی: کانگریس کے نئے صدر انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع ہے۔ نئے صدر کے انتخاب کے لیے کانگریس کے سینئر لیڈر ملکارجن کھرگے اور ششی تھرور کے درمیان مقابلہ ہے۔ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان 19 اکتوبر کو دہلی میں ہوگا۔ پی چدمبرم، جے رام رمیش اور پارٹی کے دیگر لیڈروں نے دہلی میں اے آئی سی سی کے دفتر میں اپنا ووٹ ڈالا۔ کانگریس کے صدارتی امیدوار ملکارجن کھرگے نے بنگلورو میں اپنا ووٹ ڈالا۔ وہیں سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا نے صبح 11 بجے اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں ووٹ ڈالا۔ سونیا نے کہا، "میں کافی عرصے سے اس کا انتظار کر رہی تھی، آج وہ تاریخی دن آ گیا ہے۔"

سابق وزیر اعظم اور کانگریس لیڈر منموہن سنگھ نے اے آئی سی سی دفتر میں اپنا ووٹ ڈالا۔ مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے کانگریس صدر کے انتخاب کے لیے اپنا ووٹ ڈالا۔ کانگریس کے رکن پارلیمان راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے درمیان کرناٹک کے بلاری میں اپنا ووٹ ڈالا۔ دہلی کانگریس کے دفتر میں 280 قائدین اپنا ووٹ ڈالیں گے۔ New Congress Presidential Election today

کانگریس صدر کے عہدے کے لیے 9300 سے زیادہ پی سی سی کے نمائندے ووٹ دیں گے۔ ووٹنگ کا عمل خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔ کانگریس کی سینٹرل الیکشن اتھارٹی (سی ای اے) کے مطابق صدر کے انتخاب کے لیے مختلف ریاستوں میں 36 پولنگ اسٹیشن اور 67 بوتھ بنائے گئے ہیں۔ ہر 200 ووٹروں کے لیے ایک بوتھ قائم کیا گیا ہے۔ اتر پردیش میں سب سے زیادہ پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Congress Presidential Election کانگریس کے نئے صدر کا فیصلہ ووٹنگ سے ہی کیا جائے گا

Last Updated :Oct 17, 2022, 1:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.