ETV Bharat / bharat

National Herald Case: ای ڈی کی سونیا گاندھی سے پھر پوچھ گچھ

author img

By

Published : Jul 26, 2022, 8:19 AM IST

Updated : Jul 26, 2022, 6:14 PM IST

منی لانڈرنگ کے معاملات کی جانچ کرنے والی مرکزی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پیر کو نیشنل ہیرالڈ معاملے میں کانگریس صدر سونیا گاندھی سے دوسرے دن پوچھ گچھ کی۔ Sonia Gandhi To Appeared Before ED Today in National Herald Case

سونیا گاندھی آج ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گی، کانگریس پھر کرے گی احتجاج
سونیا گاندھی آج ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گی، کانگریس پھر کرے گی احتجاج

ای ڈی کی کارروائی کے خلاف کانگریس کارکنوں کے احتجاج کے درمیان، سونیا گاندھی ایجنسی کے سمن پر بیان دینے کے لیے صبح ایجنسی کے دفتر پہنچیں۔ تقریباً ڈھائی گھنٹے تک اس سے پوچھ گچھ کے بعد تفتیشی افسران نے انہیں لنچ کے وقت گھر جانے دیا۔

دوپہر کے کھانے کے وقفے کے بعد وہ دوبارہ تقریباً 3.30 بجے ای ڈی کے دفتر گئیں۔ اس سے پہلے ای ڈی نے 21 جولائی کو مسز گاندھی سے تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔

ای ڈی نے بی جے پی ایم پی سبرامنیم سوامی کی 2013 کی عرضی پر ٹرائل کورٹ کے حکم کی بنیاد پر معاملے کی جانچ شروع کی ہے۔ عدالت نے محکمہ انکم ٹیکس کو نیشنل ہیرالڈ اخبار کے مقدمات کی چھان بین کرنے اور سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے ٹیکس مقرر کرنے کی اجازت دی تھی۔

سوامی نے گاندھی خاندان پر اخبار کے حصول کے لیے دھوکہ دہی اور فنڈز کے غلط استعمال کا الزام لگایا تھا۔ اس معاملے میں ایجنسی پہلے ہی کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا ممبر مسٹر گاندھی سے کافی دیر تک پوچھ گچھ کر چکی ہے۔

کانگریس کارکنوں نے آج بھی اپنے لیڈروں سے پوچھ گچھ کے خلاف پارٹی ہیڈکوارٹر پر احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران کئی کانگریسی کارکنوں کو پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھگڑا اور ہاتھا پائی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

پولیس نے مظاہروں کے درمیان مسٹر گاندھی کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے مسٹر گاندھی اور پارٹی کے کچھ دوسرے لیڈروں کو کنگس وے کیمپ میں حراست میں لے لیا۔

کانگریس نے کہا کہ پارٹی کے سابق صدر مسٹر گاندھی سمیت کئی لیڈر حکومت کے آمرانہ رویہ کے خلاف نومنتخب صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کے لئے راشٹرپتی بھون جا رہے تھے جب انہیں جانے سے روک دیا گیا اور مسٹر گاندھی سمیت تمام رہنما کوحراست میں لیا۔

حکومت کے رویہ کو آمرانہ قرار دیتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا، 'ڈکٹیٹر شپ دیکھئے، پرامن مظاہرےنہیں کر سکتے، مہنگائی اور بے روزگاری پر بات نہیں کر سکتے۔ پولیس اور ایجنسیوں کا غلط استعمال کر کے، ہمیں گرفتار کر کے بھی آپ ہمیں خاموش نہیں کر سکیں گے۔ صرف 'سچ' ہی اس ڈکٹیٹر شپ کو ختم کرے گا۔ ”

کانگریس نے کہا کہ مسٹر گاندھی اور دیگر کانگریس لیڈروں کو پولیس نے کنگس وے کیمپ میں پرامن احتجاج کرنے پر حراست میں لیا ۔ کانگریس کے ارکان نے الزام لگایا کہ پارٹی لیڈروں کو حراست میں لینا بی جے پی اور دہلی پولیس کے ذریعہ طاقت کا مکمل غلط استعمال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Sonia Gandhi Appears Before the ED: سونیا گاندھی ای ڈی کے سامنے پیش ہوئیں

اس سے قبل سونیا گاندھی سے 21 جولائی کو اس معاملے میں پہلے دن دو گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی گئی تھی، جہاں انہوں نے ایجنسی کے 28 سوالات کے جوابات دیے تھے۔ ای ڈی ینگ انڈین پرائیویٹ لمیٹڈ میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر رہی ہے، جو نیشنل ہیرالڈ کا مالک ہے، جو کانگریس کے ذریعہ فروغ دیا جانے والا اخبار ہے۔ پرینکا گاندھی واڈرا اور راہل گاندھی ممکنہ طور پر سونیا کے ساتھ ای ڈی آفس جائیں گے، جیسا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے کیا تھا۔ پرینکا دوا یا کسی اور ضرورت کے لیے ان کے ساتھ رہ سکتی ہیں۔

Last Updated : Jul 26, 2022, 6:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.