ETV Bharat / bharat

Jairam Ramesh on Banks Privatisation حکومت بینکوں کی نجکاری میں من مانی کر رہی ہے

author img

By

Published : Aug 19, 2022, 9:39 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش نے کہا کہ مودی حکومت آر بی آئی کی وارننگ پر توجہ نہیں دے رہی ہے اور حکومت بینکوں کی نجکاری میں من مانی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر پبلک سیکٹر بینکوں کی نجکاری سے کافی نقصان ہوگا۔ Cong slams Centre over privatisation of banks

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت ریزرو بینک کی وارننگ کو نظر انداز کرکے اور پبلک سیکٹر کے بینکوں کی نجکاری کی طرف بڑھتے ہوئے بینکنگ نظام کے لیے خطرناک قدم اٹھا رہی ہے۔Cong slams Centre over privatisation of banks

کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش نے کہا ہے کہ مودی حکومت آر بی آئی کی وارننگ پر توجہ نہیں دیتی۔ اسی طرح اس حکومت نے نوٹ بندی کے وقت من مانی کی اور آر بی آئی کی وارننگ کو نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، 'آر بی آئی کی وارننگ۔ پبلک سیکٹر کے بینکوں کی تعداد پہلے ہی 27 سے کم ہو کر 12 ہو گئی ہے۔ حکومت کا منصوبہ اسے مزید کم کرنا ہے اور شاید صرف ایک کرنا ہے۔ آر بی آئی کا کہنا ہے کہ ایسا کرکے مصیبت کو دعوت دی جا رہی ہے، لیکن مودی حکومت ہمیشہ من مانی کرتی ہے۔ نوٹ بندی کے لیے بھی آر بی آئی کی بات نہیں سنی گئی۔

اس کے ساتھ انہوں نے ایک خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 'بڑے پیمانے پر پبلک سیکٹر بینکوں کی نجکاری سے زیادہ نقصان ہوگا۔ بینکوں کی نجکاری کی تیاری میں آر بی آئی کا حکومت کو احتیاط سے آگے بڑھنے کا مشورہ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Congress to launch Bharat Jodo Yatra: کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' سات ستمبر سے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.