ETV Bharat / bharat

Nana Patole On Cong President Election کانگریس ملک کی واحد پارٹی ہے، جس نے جمہوری طریقے سے اپنا پارٹی صدر منتخب کیا

author img

By

Published : Oct 19, 2022, 10:35 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

ریاستی کانگریس کے صدر ناناپٹولے نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے قومی صدر کے طور پر ملکارجن کھرگے کی جیت جمہوری طریقے سے ہوئی ہے۔ کانگریس ملک کی واحد پارٹی ہے جس میں صدر کا انتخاب اس کے کارکنان کے ووٹوں سے ہوتا ہے۔Nana Patole On Cong President Election

ممبئی: کانگریس پارٹی کے قومی صدر کے طور پر ملکارجن کھرگے کی جیت جمہوری طریقے سے ہوئی ہے۔ کانگریس ملک کی واحد پارٹی ہے جس میں صدر کا انتخاب اس کے کارکنان کے ووٹوں سے ہوتا ہے۔ کھرگے کے پارٹی صدرمنتخب ہونے پران خیالات کا اظہار ریاستی کانگریس کے صدر ناناپٹولے نے کیا ہے۔Nana Patole On Cong President Election

انہوں نے کہا کہ نئے صدر کے پاس وسیع تجربہ اور سب کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت ہے۔مجھے یقین ہے کہ کھرگے کی قیادت میں کانگریس پارٹی ایک بار پھر اپنے شاندار ماضی کو حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے صدر کی قیادت میں ہم مل کر مرکز کی آمر حکومت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور اسے اقتدار سے باہر کر دیں گے۔

ریاستی صدر نانا پٹولے نے ملکارجن کھرگے کو پارٹی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کی خواہش ظاہرکی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ملک کی واحد پارٹی ہے جو تمام ذات پات اور مذہب کے لوگوں کو یکساں مواقع فراہم کرتی ہے۔کانگریس میں صدر کا انتخاب کارکنان کرتے ہیں، جبکہ دوسری جماعتوں میں صدر مسلط کیا جاتاہے۔

ملکارجن کھرگے نے کانگریس پارٹی کی طرف سے دی گئی ذمہ داری کو کامیابی سے نبھایا ہے۔ اپنی طالب علمی کی زندگی سے سیاسی آغاز کرنے والے کھرگے نے شہر صدر، مزدور لیڈر، ایم ایل اے، ایم پی، کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، کرناٹک کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے کر ریاست اور مرکز میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے۔

راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر بھی انہوں نے مرکزی حکومت کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتے ہوئے کئی سخت سوالات کئے۔ ملکارجن کھرگے مہاراشٹر کے انچارج کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔ ان کی رہنمائی میں کانگریس پارٹی نے مہاراشٹر میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

نانا پٹولے نے کہا کہ کانگریس پارٹی ملک کی سب سے پرانی تجربہ کار پارٹی ہے جو ابتداء سے ہی جمہور ی قدروں پر یقین رکھتی ہے۔ پنڈت جواہر لال نہرو، جگ جیون رام، نیلم سنجیوا ریڈی، کے کامراج، شنکر دیال شرما، اندرا گاندھی، راجیو گاندھی، سونیا گاندھی اور راہل گاندھی نے بطور صدر اپنے بہترین کارکردگی کی بناء پر پارٹی کو ایک نئی سمت دی ہے۔

سونیا گاندھی نے انتہائی مشکل حالات میں پارٹی کی قیادت کرکے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ ان کی قیادت میں پارٹی کا احیاء ہوا ہے۔پٹولے نے کہا کہ اب ملکارجن کھرگے کے صدر بننے کے بعد کانگریس پارٹی میں ایک نیا جذبہ اور جوش پیدا ہوگا اور ہم مرکز میں ذات پات والی جنونی اور آمر حکومت کو شکست دینے میں کامیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: New President of Congress Party ملکا ارجن کھرگے کانگریس کے نئے صدر منتخب

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.