Congress Rally in Jaipur: مہنگائی ہٹاؤ ریلی میں راہل کا ہندوتوا پر نشانہ

author img

By

Published : Dec 12, 2021, 4:52 PM IST

Updated : Dec 13, 2021, 2:43 PM IST

مہنگائی ہٹاؤ ریلی میں راہل کا ہندوتوا پر نشانہ

جے پور میں کانگریس کی 'مہنگائی ہٹاؤ ریلی' Congress Holds 'Manhgai Htao Rally' in Jaipur میں راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔ راہل نے مہنگائی کے لیے مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کو ہندو اور ہندوتوا Difference Between Hindus and Hindutva کے ما بین فرق کو سمجھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہندو ہوں، لیکن ہندوتواوادی نہیں، کیونکہ ایک ہندو سچائی چاہتا ہے اور ہندوتواوادی کو اقتدارچاہئے۔

جے پور میں کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتوار کو راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں کانگریس کی 'مہنگائی ہٹاؤ ریلی' Rahul Gandhi Mehngai Hatao Rally میں مودی حکومت کو نشانہ بنایا۔ راہل گاندھی نے ملک میں بڑھتی مہنگائی Rising Inflation کے لیے مودی حکومت کی پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور کورونا وبا کی وجہ سے ملک کا جو حال ہے وہ عوام کے سامنے ہے۔

مہنگائی ہٹاؤ ریلی میں راہل کا ہندوتوا پر نشانہ

راہل گاندھی نے مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ 'آج ملک میں نظریہ کی جنگ کا سامنا ہے'۔ ہمیں ہندو اور ہندوتوا کے فرق کو سمجھنا ہوگا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ میں ہندو ہوں، لیکن ہندوتوادی نہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہندو سچ چاہتا ہے، سچائی کے ساتھ زندہ رہتا ہے، لیکن ہندوتوا طاقت چاہتا ہے اور ہندوتوا اقتدار حاصل کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:'حکومت کسانوں سے متعلق سوالات کا جواب نہیں دے رہی'

راہل گاندھی نے کہا کہ آج ملک سرمایہ داروں کے ہاتھ میں چلا گیا ہے Country has Fallen Into theHands of Capitalists۔ آر ایس ایس کے او ایس ڈی کو وزاء کے دفتر میں تعینات کیا جاتا ہے۔ ملک کو عوام کے بجائے بڑے بڑے 3-4 سرمایہ دار چلا رہے ہیں۔ ہمارے وزیر اعظم کسانوں اور غریبوں کو فائدہ پہنچانے کے بجائے سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔

Last Updated :Dec 13, 2021, 2:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.