ETV Bharat / bharat

پیگاسس حملہ: کانگریس کرے گی ملک گیر احتجاج

author img

By

Published : Jul 20, 2021, 11:46 AM IST

اسرائیل کی کمپنی این ایس او کی تیار کردہ پیگاسس اسپائی ویئر کا استعمال کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی جاسوسی کے لیے بھی کیا گیا تھا، اس انکشاف کے بعد سے کانگریس نے ملک گیر احتجاج کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

کانگریس کریگی ملک گیر احتجاج
کانگریس کریگی ملک گیر احتجاج

میڈیا کے مطابق جب سے اسرائیل کی این ایس او کی جاسوسی سافٹ ویئر پیگاسس اسپائی ویئر کا استعمال بہت سارے لوگوں سمیت راہل گاندھی کی جاسوسی کے لیے کیا گیا ہے، تب سے کانگریس نے اس موضوع کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ میں اس حوالے سے ملک گیر احتجاج کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

راہل گاندھی کے ذریعہ استعمال کی جانے والے دو فون کے نمبر بھی ان 300 تصدیق شدہ بھارتی فون نمبر کی فہرست میں شامل تھا، جو اسرائیلی نگرانی ٹیکنالوجی کمپنی این ایس او گروپ کے ایک ممکنہ اہداف کے طور پر درج ہیں۔

مزید پڑھیں:Pegasus Spyware: ڈیوائس کے ریبوٹ یا ری اسٹارٹ کے بعد بھی پیگاسس سے چھٹکارا مشکل

کانگریس نے اپنی ریاستی اکائیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ احتجاج درج کروانے کے لئے راج بھون کی طرف مارچ کریں اور وہ ہر ریاستی دارالحکومت میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ کانگریس نے راجیہ سبھا میں کے سی وینو گوپال کے ذریعہ معطلی کا نوٹس دیا ہے اور لوک سبھا میں تحریک التوا کا نوٹس دیا ہے۔

پیر کے روز کانگریس نے کہا کہ 'وزیر داخلہ امت شاہ جسے ملک کی داخلی سیکورٹی کی ذمہ داری دی گئی ہے کیا انہیں فوری طور پر برخاست نہیں کیا جانا چاہیے؟ کیا وزیراعظم، وزیر داخلہ اور جو بھی اس معاملے میں ملوث ہے کیا ان کے خلاف مکمل تحقیقات نہیں ہونی چاہیے؟

کانگریس نے کہا کہ یہ "حیران کن اور سنسنی خیز" ہے، آئینی کارکنوں ، مرکزی کابینہ کے وزراء ، موجودہ اور سابق سیکیورٹی فورسز کے سابقہ ​​سربراہوں، اپوزیشن کے سینئر رہنماؤں ، صحافیوں ، وکلاء اور کارکنوں کے فون کو ہیک کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.