Communal Violence in Kanpur: صدرِ جمہوریہ کے دورے سے قبل کانپور میں فرقہ وارانہ کشیدگی

author img

By

Published : Jun 3, 2022, 5:10 PM IST

Updated : Jun 3, 2022, 5:33 PM IST

صدر کے دورے سے قبل کانپور میں فرقہ وارانہ ہنگامہ

کانپور میں دو فرقوں کے درمیان جھڑپ کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ اس میں کئی افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ یہاں حالات کشیدہ بتائے جا رہے ہیں۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ بی جے پی لیڈر کے متنازع بیان کی وجہ سے دو برادریوں میں پتھراؤ ہوا ہے۔ Communal ruckus in kanpur ahead of President visit

کانپور: صدر جمہوریہ رامناتھ کووند کے کانپور شہر دورے سے قبل پریڈ اور آس پاس کے علاقوں میں بڑا ہنگامہ ہوا۔ ہنگامہ آرائی کے بعد دونوں طرف سے پتھراؤ بھی ہوا ہے، جس سے پورے شہر میں کہرام مچ گیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق صدر رام ناتھ کووند کے سرکٹ ہاؤس پہنچنے سے پہلے ہی شہر میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔Communal Violence In Kanpur

صدرِ جمہوریہ کے دورے سے قبل کانپور میں فرقہ وارانہ کشیدگی

پولیس افسروں کا کہنا ہے کہ بی جے پی لیڈر کے متنازع بیان کی وجہ سے دو فرقوں میں کافی پتھراؤ ہوا۔ اس دوران بم اور گولیاں بھی چلائی گئیں۔ اس واقعہ کی وجہ سے پورے شہر میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ زبردست ہنگامہ آرائی کے بعد دو فرقوں کے درمیان لڑائی اور جھگڑے کے پیغامات سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔

واقعے کے بعد نوین مارکیٹ، پریڈ، یتیم خانہ، میسٹن روڈ سمیت ملحقہ علاقوں کی تمام دکانیں بند کر دی گئی ہیں۔ اس دوران دونوں فرقوں کے سینکڑوں لوگ سڑکوں پر نعرے بازی کرتے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: کانپور میں مجلس کے دوران تشدد

Last Updated :Jun 3, 2022, 5:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.