ETV Bharat / bharat

Ambedkar statue in Hyderabad حیدرآباد میں ہندوستان کے سب سے اونچے امبیڈکر مجسمے کی نقاب کشائی

author img

By

Published : Apr 14, 2023, 7:37 PM IST

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے حیدرآباد میں بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش پر 125 فٹ اونچے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ اس نقاب کشائی پروگرام کے دوران ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈکر بھی موجود تھے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے جمعہ کو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈکر کے ساتھ آئین کے معمار کے 125 فٹ اونچے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔اس مجسمہ کی نقاب کشائی حیدرآباد میں نیو سکریٹریٹ کمپلیکس کے قریب حسین ساگر کے کنارے بھارت رتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے 132 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کی گئی۔ریاست بھر سے ہزاروں دلتوں نے اس نقاب کشائی کا مشاہدہ کیا۔ تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے عوام کے لیے 750 بسیں چلائی۔

مجسمے کی نقاب کشائی سے قبل ہیلی کاپٹر کے ذریعے اس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ ملک کا سب سے اونچا مجسمہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے، امبیڈکر پروجیکٹ کا شاندار ڈھانچہ 147 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔اس مجسمے کا وزن 474 ٹن ہے جبکہ اس کے آرمچر ڈھانچے کی تعمیر میں 360 ٹن اسٹینلیس اسٹیل اورمجسمہ کی ڈھلائی میں 114 ٹن کانسے کا استعمال کیا گیا۔یہ مجسمہ تین منزلہ ڈھانچے میں نصب ہے جس کا کل تعمیر شدہ رقبہ 26,258 مربع فٹ ہے۔ اس ڈھانچے میں ایک میوزیم ہے جس میں ڈاکٹر امبیڈکر کی زندگی کی تاریخ کو بیان کرنے والے کئی مضامین اور تصاویر شامل ہیں۔

باباصاحب کی زندگی پر سمعی و بصری پریزنٹیشن کے لیے 100 نشستوں پر مشتمل آڈیٹوریم بھی ہے۔ پورا پروجیکٹ کمپلیکس 11 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے جس میں 2.93 ایکڑمیں تزئین اور ہریالی ہے، اس کے علاوہ تقریباً 450 کاروں کے لیے پارکنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ امبیڈکر کے قدموں تک پہنچنے کے لیے زائرین کے لیے دو لفٹیں ہیں۔ مجسمہ نئے تعمیر شدہ ریاستی سکریٹریٹ سے ملحق ہے جس کا نام بھی ڈاکٹر امبیڈکر کے نام پر رکھا گیا ہے۔ نئے سیکرٹریٹ کمپلیکس کا افتتاح 30 اپریل کو کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: KCR Iftar Party گنگا جمنی تہذیب کو بچانے کیلئے آخری دم تک لڑیں گے، افطار پارٹی سے کے سی آر کا خطاب

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.