ETV Bharat / bharat

اروند کیجریوال شراب گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی کے تیسرے سمن پر بھی پیش نہیں ہوئے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 1:03 PM IST

CM Kejriwal Did Not Appear in ED دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال تیسری بار ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ ان کی جانب سے کہا گیا کہ ای ڈی کا نوٹس غیر قانونی ہے۔

CM Kejriwal did not appear in ED
اروند کیجریوال شراب گھوٹالہ معاملہ میں ای ڈی کے تیسرے سمن پر بھی پیش نہیں ہوئے

نئی دہلی: دہلی میں مبینہ شراب گھوٹالہ کی جانچ کرنے والی ای ڈی کے تیسرے سمن پر بھی وزیر اعلی اروند کیجریوال پیش نہیں ہوئے۔ انہوں نے اپنی قانونی ٹیم سے سمن کا جواب بھجوا دیا تھا۔ عام آدمی پارٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سی ایم کیجریوال ای ڈی کی جانچ میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں، لیکن ای ڈی کا نوٹس غیر قانونی ہے۔ ان کا مقصد سی ایم کیجریوال کو گرفتار کرنا ہے اور وہ انہیں انتخابی مہم سے روکنا چاہتے ہیں۔ پارٹی نے مزید کہا کہ الیکشن سے پہلے ہی نوٹس کیوں؟

غور طلب ہو کہ شراب گھوٹالہ میں عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی گرفتاری کے بعد ای ڈی کو اس میں مضبوط ثبوت ملے ہیں۔ اسی بنیاد پر پہلی بار ای ڈی نے دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کو 2 نومبر کو پوچھ تاچھ کے لیے سمن بھیجا تھا۔ لیکن اروند کیجریوال اس وقت بھی نہیں گئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے ای ڈی کو خط لکھ کر پوچھا تھا کہ انہیں پہلے یہ بتایا جائے کہ کس قانون کے تحت سمن بھیجا گیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ای ڈی نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی جانکاری نہیں دی ہے۔ انہیں بدھ کو تیسری بار طلب کیا گیا تھا۔

ای ڈی نے تیسرا سمن اس وقت بھیجا تھا جب وزیر اعلی اروند کیجریوال پنجاب گئے تھے۔ ای ڈی کی طرف سے بھیجے گئے تیسرے سمن پر دہلی حکومت کے وزیر سوربھ بھاردواج نے کہا تھا کہ یہ سب ایک سیاسی سازش ہے۔ کیونکہ ای ڈی کے دوسرے سمن کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ وہ پنجاب جا رہے ہیں، ایسے میں ان کی غیر موجودگی میں سمن بھیجنے کا کیا فائدہ ہے۔

واضح ہو کہ اس سے پہلے گزشتہ سال اپریل میں سی بی آئی دہلی شراب گھوٹالے میں اروند کیجریوال سے پہلے ہی پوچھ تاچھ کر چکی ہے۔ اب ای ڈی نے مسلسل تین بار سمن بھیجے اور انہیں پوچھ تاچھ کے لیے 3 جنوری یعنی بدھ کو ہیڈکوارٹر بلایا ہے۔ پہلی بار ای ڈی نے نوٹس جاری کیا تھا اور سی ایم کیجریوال کو 2 نومبر کو پوچھ تاچھ کے لیے بلایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ اروند کیجریوال کی قانونی ٹیم جسے پہلے شراب گھوٹالے میں پوچھ تاچھ کے لیے ای ڈی نے طلب کیا تھا، نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہر قانونی سمن قبول کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے ای ڈی کے اس سمن کو غیر قانونی اور سیاسی طور پر محرک قرار دیا۔ کہا کہ اپنے جواب میں سی ایم اروند کیجریوال نے کہا تھا کہ انہیں بھیجے گئے سمن واپس لے لیے جائیں۔ انہوں نے اپنی زندگی ایمانداری اور شفافیت کے ساتھ گزاری ہے اور ان کے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.