ETV Bharat / bharat

اترکاشی میں بادل پھٹنے سے تین افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری

author img

By

Published : Jul 19, 2021, 1:26 PM IST

اترکاشی میں بادل پھٹنے سے تین افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری
اترکاشی میں بادل پھٹنے سے تین افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری

اترکاشی میں گزشتہ رات کی بارش نے زبردست تباہی مچائی ہے۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے مانڈو اور نیراکوٹ کافی متاثر ہوا ہے، بارش کے دوران بادل پھٹنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد ایس ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پہنچ کر راحت رسانی کا کام کررہی ہے۔

اتراکھنڈ کے اترکاشی میں گزشتہ رات کی بارش نے زبردست تباہی مچائی ہے۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے مانڈو اور نیراکوٹ علاقے میں بادل پھٹا۔ جس کے سبب تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہیں۔

بادل پھٹنے کی اطلاع ملنے پر ایس ڈی آر ایف اور پولیس کی ٹیم موقع پر ریسکیو آپریشن چلارہی ہے۔ اسی دوران ملبے میں دبے ایک بزرگ شخص کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بھٹواڑی بلاک کے کنکراڑی گاؤں میں بھی ندیوں میں آبی سطح میں اضافہ ہونے سبب ایک شخص کے بہہ جانے کی بھی اطلاع ہے۔

اترکاشی میں بادل پھٹنے سے تین افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری

اس دوران ایس ڈی آر ایف اور پولیس ٹیم مانڈو گاؤں میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر اور سی او پولیس اور سٹی کوتوال سمیت موقع پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم مانڈو گاؤں میں قریب 15 سے 20 مکانات میں ملبہ داخل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: کاشی پور: معذور افراد کا وزیر سے پنشن کا مطالبہ

غنیمت یہ رہی کہ گدیرے میں آبی سطح میں اضافہ ہونے کے بعد لوگ اپنے مکانات کو چھوڑ کر حفاظتی مقامات پر پہنچ گئے ہیں۔

وہیں مانڈو گاؤں میں تقریباً 4 سے 5 مکانات منہدم ہوگئے ہیں۔ جس میں دیو آنند بھٹ کے کنبے کی دو خواتین اور ایک بچی کی لاش ریسکیو ٹیم نے برآمد کی۔

وہیں امدادی ٹیم نے 4 زخمی مزدوروں کو ڈسٹرکٹ اسپتال روانہ کردیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.