ETV Bharat / bharat

اے ایم یو: گیارہویں جماعت کے انٹرنس ٹسٹ کا انعقاد

author img

By

Published : Sep 26, 2021, 4:49 PM IST

Updated : Sep 26, 2021, 5:27 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے 11ویں جماعت کا آف لائن داخلہ امتحان اے ایم یو سمیت ملک کے مختلف مقامات پر کورونا وبا کی ہدایات کے مطابق خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔

class 11th entrance exam in aligarh muslim university
گیارہوی جماعت کے داخلہ امتحان کے لیے تقریباً 24 ہزار امیدوار

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے خواہشمند طلبہ خاصی تعداد میں ہر سال یونیورسٹی میں داخلے امتحانات میں شامل ہونے آتے ہیں۔ ہر سال کی طرح رواں برس بھی اے ایم یو سمیت ملک کے دیگر مختلف مقامات پر داخلہ امتحانات منعقد کیا جا رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اے ایم یو کے داخلہ امتحانات میں طلبہ کی تعداد سب سے زیادہ گیارہویں جماعت، ایم بی بی ایس اور بی ٹیک کے داخلے امتحان میں ہوتی ہے لیکن کورونا وبا کے سبب داخلہ امتحانات میں شامل ہونے والے طلبہ کی تعداد میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

آج اے ایم یو کے گیارہویں جماعت (سائنس، ڈپلومہ) کا داخلہ امتحان صبح 10 سے 12 بجے تک منعقد کیا گیا، جس جس کے لیت کل 18,778 طلبہ نے اپلائی کیا تھا۔

10,119 طلبہ کا داخلہ امتحان کا سنٹر 35 مقامات پر علیگڑھ میں تھا۔ کامرس اور آرٹس کا دوپہر 3 سے 5 بجے تک منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں اطلاع کے مطابق کل 5506 طلبہ امیدوار ہیں جس میں 3670 طلبہ کا 8 مختلف مقامات پر علی گڑھ میں سنٹر ہے۔

کنٹرولر امتحانات مجیب اللہ زبیری نے کہا کہ داخلہ امتحانات نہایت پر امن ماحول میں ہوئے۔ سبھی امتحانی مراکز پر اساتذہ کو مشاہد کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔

class 11th entrance exam in aligarh muslim university
گیارہوی جماعت کے داخلہ امتحان کے لیے تقریباً 24 ہزار امیدوار

اے ایم یو ویمنس کالج کی پرنسپل پروفیسر نعیمہ خاتون نے بتایا کہ آج ویمنس کالج میں تقریباً 800 طالبات کے لیے داخلہ امتحان کا اہتمام کیا گیا۔ اس مکورونا وبا سے بچاؤ کی سبھی ہدایات کو فالو کیا جارہا ہے۔ جہاں تک کلاس روم کی بات ہے تو اس میں سماجی دوری کے مطابق ہی بچوں کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے اور داخلہ امتحان شروع ہونے سے پہلے دروازے پر ہمارے اساتذہ نے سبھی طلباء کا درجہ حرارت ماسک اور سینیٹائز کیا تھا۔

مزید پڑھیں:

علی گڑھ: پودوں میں پایا جانے والا نیا پروٹین دریافت

پروفیسر نعیمہ خاتون نے بتایا ہمارے ویمنس کالج میں 82 فیصد طالبات کی حاضری رہی ہے۔

Last Updated :Sep 26, 2021, 5:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.