ETV Bharat / bharat

Land For Job Scam سی بی آئی نے لالو یادو کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا

author img

By

Published : Oct 7, 2022, 10:35 PM IST

سی بی آئی نے لالو پرساد یادو کے خلاف ملازمت کے بدلے مبینہ زمین گھوٹالہ معاملے میں چارج شیٹ داخل کیا ہے۔ الزام ہے کہ وزیر ریلوے رہتے ہوئے لالو یادو نے خفیہ طور پر پٹنہ کے 12 لوگوں کو گروپ ڈی میں نوکریاں دی تھیں اور ان سے پٹنہ میں زمین اپنے خاندان کے افراد کے نام لکھوائی تھی۔ CBI Filed Charge Sheet Against Lalu Yadav

Land For Job Scam
سی بی آئی نے لالو یادو کے خلاف چارج شیٹ داخل کیا

پٹنہ: سی بی آئی نے لالو پرساد یادو کے خلاف ملازمت کے بدلے مبینہ زمین گھوٹالہ معاملے میں چارج شیٹ داخل کیا ہے۔ الزام ہے کہ وزیر ریلوے رہتے ہوئے لالو یادو نے خفیہ طور پر پٹنہ کے 12 لوگوں کو گروپ ڈی میں نوکریاں دی تھیں اور ان سے پٹنہ میں زمین اپنے خاندان کے افراد کے نام لکھوائی تھی۔ سی بی آئی کا دعویٰ ہے کہ یہ پلاٹ لالو یادو کی بیوی رابڑی دیوی، بیٹی میسا بھارتی اور ہیما یادو کے نام رجسٹرڈ تھے اور زمین کی معمولی قیمت ادا کی گئی تھی۔Land For Job Scam

چارج شیٹ میں سابق وزیر ریلوے لالو یادو، ان کی اہلیہ رابڑی دیوی، ان کی بیٹی میسا بھارتی اور دیگر سمیت کل 16 ملزمان کے نام شامل ہیں۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں کو ریلوے حکام کی جانب سے زمین کے عوض غیر معقول جلد بازی میں نوکریاں دی گئیں۔ بدلے میں ان لوگوں نے رابڑی دیوی، میسا بھارتی اور دیگر کے نام زمین لکھوا دی تھی۔ چارج شیٹ جمعہ کو راؤس ایونیو کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گیتانجلی گوئل کے سامنے داخل کی گئی۔ تاہم جج کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے چارج شیٹ کا نوٹس نہیں لیا جا سکا۔charge sheet against lalu yadav in land for job scam

واضح رہے کہ اسی سال اگست میں سی بی آئی نے آر جے ڈی سے وابستہ لوگوں اور لالو پرساد یادو کے خاندان کے تمام مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ بہار، دہلی اور ہریانہ میں 25 مقامات پر چھاپے مارے گئے تھے۔ اس معاملے میں سی بی آئی نے 18 مئی 2022 کو انسداد بدعنوانی ایکٹ اور آئی پی سی کی دفعہ 120 بی کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔ جس میں لالو یادو، ان کی بیوی رابڑی دیوی، بیٹیاں میسا بھارتی اور ہیما یادو سمیت 12 لوگوں کو ملزم بنایا گیا ہے۔ اس معاملے میں انہیں بھی ملزم بنایا گیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر لالو خاندان کو زمین دے کر نوکریاں لی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: Fodder Scam Case: چارہ گھوٹالہ معاملے میں لالو یادو قصوروار، 24 ہوئے بری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.