ETV Bharat / bharat

Case Registered Against Sakshi Maharaj: بی جے پی لیڈر ساکشی مہاراج کے خلاف مقدمہ درج

author img

By

Published : Jan 13, 2022, 11:21 AM IST

رشیکیش میں دفعہ 144 اور کووڈ 19 کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے پر بی جے پی رکن پارلیمان ساکشی مہاراج سمیت 50 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ Case Registered Against Sakshi Maharaj

ریاست اتراکھنڈ کے رشیکیش پہنچے اناؤ کے رکن پارلیمان ساکشی مہاراج کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ساکشی مہاراج پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر رشیکیش کے ریلوے روڈ پر واقع ایک دھرم شالہ میں بغیر اجازت کے پروگرام منعقد کرکے دفعہ 144 اور کورونا گائیڈلائن کی خلاف ورزی کی اور بڑی تعداد میں لوگوں کو اکٹھا کیا۔ Case registered Against Sakshi Maharaj in Rishikesh

اس حوالے سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اپورو پانڈے نے بتایا کہ دفعہ 144 اور کووڈ 19 کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے پر اناؤ سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ساکشی مہاراج سمیت 40 سے 50 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ساکشی مہاراج پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر رشیکیش کے ریلوے روڈ کے بھگوان بھون آشرم میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا، جس میں کورونا گائیڈلائن کی مکمل طور پر خلاف ورزی کی گئی۔ Sakshi Maharaj Violated Covid 19 Guidelines in Rishikesh

بی جے پی لیڈر ساکشی مہاراج کے خلاف مقدمہ درج

ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پر پولیس جانچ کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔

مزید پڑھیں: ساکشی مہاراج کا متنازع بیان، کہا 'گیان واپی لفظ تو اسلام کا ہے ہی نہیں'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.