ETV Bharat / bharat

Public Outreach Program in Pulwama پلوامہ میں بی جے پی نے عوامی رابطہ پروگرام منعقد کیا

author img

By

Published : Nov 19, 2022, 4:12 PM IST

پلوامہ میں بی جے پی نے عوامی رابطہ پروگرام منعقد کیا
پلوامہ میں بی جے پی نے عوامی رابطہ پروگرام منعقد کیا

پلوامہ کے لیتر علاقے میں بی جے پی نے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام منعقد کیا۔ بی جے پی کے ضلع صدر کے علاوہ بی جے پی یونٹ پلوامہ کے دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ Public Outreach Program in Pulwama

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتر علاقے میں آج بی جے پی کی جانب سے ایک پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں بی جے پی کے ضلع صدر کے علاوہ بی جے پی یونٹ پلوامہ کے دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس پبلک آؤٹ ریچ پروگرام میں لیتر علاقے کے لوگوں نے کافی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقع پر بی جے پی ضلع صدر نے علاقے میں تعمیر وترقی کے حوالے سے تفصیلی جانکاری حاصل کی جبکہ علاقے کے لوگوں نے اپنے مسائل بھی ضلع صدر کی نوٹس میں لائے۔ BJP Organised Public Outreach Program in Pulwama

پلوامہ میں بی جے پی نے عوامی رابطہ پروگرام منعقد کیا

اس موقع پر ضلع صدر نے علاقے کے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے جائز مطالبات کو پورہ کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور ان معاملات کو متعلقہ محکموں کی نوٹس میں بھی لایا جائے گا۔ اس ضمن میں مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج تک ہمارے علاقے کو نظرانداز کیا گیا۔ ہم نے اپنے مسائل بارہا متعلقہ محکموں کی نوٹس میں لائے تاہم آج تک مسائل کا ازالہ نہیں کیا، جس کے بعد آج ہم نے بی جے پی ضلع صدر کو دعوت دی تاکہ ہمارے مسائل کا حل نکالا جائے اور ہمیں امید ہے کہ علاقے کے مسائل کا حل ضرور کیا جائےگا۔

اس موقع پر بی جے پی ضلع صدر و بی ڈی سی چیئرمین سجاد رینا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ جس کے تحت ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جارہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا مقصد ہے عوام کے مشکلات کا حل نکالنا، جس کی ہم ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگوں نے آج ہمارے نوٹس میں کچھ مسائل لائے ہیں، جس کو پورہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ ساتھ ہی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکموں کے افسران کی نوٹس میں بھی لائیں گے تاکہ ان کا فوری طور ازالہ کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: Public Outreach Programme in Ganderbal: گاندربل ضلع ترقیاتی کونسل کے زیر اہتمام عوامی رابطہ پروگرام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.