ETV Bharat / bharat

Priyanka Gandhi Slams BJP بی جے پی بدعنوانوں کا دفاع کر رہی ہے، پرینکا گاندھی

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 7:01 PM IST

راہل گاندھی کو جمعہ کو لوک سبھا کی رکنیت کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔ اس کے بعد کانگریس اس فیصلے کو جمہوریت کا قتل کرنے فیصلہ قرار دیا۔ اس کے علاوہ پرینکا گنادھی نے کہا کہ بی جے پی ملک کا پیسہ لوٹنے والے کا دفاع کر رہی ہے اور سوال اٹھانے والوں پر کارروائی کر رہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کا دفاع کر رہی ہے اور بدعنوانی پر سوال اٹھانے والوں کے خلاف مقدمے چلائے جاتے ہیں محترمہ واڈرا نے ایک ٹوئیٹ میں کہا،”جن لوگوں نے ملک کا پیسہ لوٹا، بی جے پی ان کے بچاؤ میں کیوں اتری ہے؟ جانچ سے کیوں بھاگ رہی ہے؟ جو لوگ اس پر سوال اٹھا رہے ہیں،ان پر مقدمے چلائے جاتے ہیں۔'

ان کایہ ٹوئیٹ پارٹی لیڈر راہل گاندھی کو لوک سبھا کی رکنیت سے برخاست کئے جانے کا فیصلہ جمعہ کو کئے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔ محترمہ واڈرا نے اس میں ہیرے کے تاجر نیرو مودی اور میہل چوکسی اور آئی پی ایل کرکٹ لیگ کے سابق کمشنر للت مودی کے خلاف گھپلے کے مبینہ ملزم کا بھی ذکر کیا ہے۔ انہوں نے لکھاہے، 'نیرو مودی گھپلہ14ہزار کروڑ روپے، للت مودی گھپلہ425کروڑ روپے اور میہل چوکسی گھپلہ 13,500کروڑ روپے۔' انہوں نے کہا، کیا بی جے پی ندعنوانی کی حمایت کرتی ہے۔'

واضح رہے کہ راہل گاندھی کو جمعہ کو لوک سبھا کی رکنیت کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔ الزام ہے کہ ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا تھا ک تمام چوروں کا سرنیم مودی کیوں ہوتا ہے۔ انہوں سوالیہ لہجے میں پوچھا تھا کہ 'مجھے ایک بات بتاؤ کہ نیرو مودی، للت مودی جیسے ہر کسی کے نام میں مودی کیسے ہے؟ بی جے پی لیڈر نے راہل کے اس بیان کو تضحیک آمیز قرار دیتے ہوئے عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi Disqualified راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت منسوخ


یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.