Rahul Slams BJP Over Tribals Issues قبائلیوں کو 'بنواسی' بنا کر ان کے حقوق چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے، راہل

author img

By

Published : Nov 24, 2022, 7:56 PM IST

قبائلیوں کو بنواسی بنا کر ان کے حقوق چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے، راہل

کانگریس کے سینیئر لیڈر اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکز کی حکمراں پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ ہمارے ملک کے قبائلیوں کو 'ونواسی' بنا کر ان کے حقوق چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ Rahul Gandhi slams bjp over Tribals Issues

کھنڈوا: راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع کے بڑودہ اہیر پہنچی، جو قبائلی رہنما تنتیا بھیل کی جائے پیدائش ہے۔ یہاں راہل گاندھی نے قبائلیوں کے جلسے سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے انہوں نے وزیر اعظم مودی کی تقریر سنی تھی اور اس میں انہوں نے ایک نیا لفظ 'ونواسی' استعمال کیا تھا۔ اب یہ لفظ، اس کے پیچھے ایک دوسری سوچ ہے۔ آدیواسیوں کے پیچھے سوچ یہ ہے کہ اس ملک کے پہلے مالک آدیواسی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر قبائلی پہلے مالک ہیں تو زمین پر، جنگل پر، پانی پر ان کا حق ہونا چاہیے۔ Rahul Gandhi on Tribals Rights

کانگریس کے سابق صدر نے کہا کہ قبائلیوں اور ان کے بچوں کو ان کا حق ملنا چاہیے۔ اگر ان کا بچہ انجینئر، ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھ رہا ہے تو حکومت کو اس کی بھرپور مدد کرنی چاہیے۔ لیکن جب بی جے پی کی حکومتیں اسکولوں اور کالجوں کی 'پرائیویٹائزیشن' کرتی ہیں تو انہیں صنعت کاروں کے حوالے کر دیتی ہیں۔ اگر ہسپتال صنعت کاروں کے حوالے کر دیے جائیں تو قبائلیوں کے بچے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے اور ان کے اہل خانہ ضرورت کے وقت ہسپتال نہیں جا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ جب بی جے پی کی حکومتیں ریلوے، بی ایچ ای ایل کو 'پرائیویٹائز' کرنے اور اسے بیچنے کا کام کرتی ہیں تو وہ براہ راست قبائلیوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم 'تنتیا ماما' کے بارے میں سوچتے ہیں تو ہمارے ذہن میں قبائلی آتے ہیں، جدوجہد آتی ہے، بے خوفی آتی ہے۔ جب وہ انگریزوں کے سامنے پھانسی کے تختے پر جا رہے تھے تو ان کے دل میں کوئی خوف نہیں تھا کیونکہ انہیں قبائلیوں سے محبت تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra بھارت میں نفرت، خوف اور تشدد پھیلایا جا رہا ہے، راہل

وہیں نوٹ بندی، جی ایس ٹی اور کورونا کے دوران مرکزی حکومت کی طرف سے کئے گئے کاموں کے بارے میں کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ جی ایس ٹی، نوٹ بندی اور کورونا کے دوران حکومت کے ذریعہ کئے گئے کاموں میں دلت، پسماندہ، قبائلی، کسان، مزدوروں کو چوٹ پہنچائی گئی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.