Maulana Abul Kalam Azad Birth Anniversary بہار کے گورنر اور وزیراعلیٰ نے مولانا ابو الکلام آزاد کو خراج عقیدت پیش کیا

author img

By

Published : Nov 11, 2022, 10:41 PM IST

بہار کے گورنر اور وزیراعلیٰ نے مولانا ابو الکلام آزاد کو خراج عقیدت پیش کیا

بہار کے گورنر پھاگو چوہان اور وزیراعلیٰ نتیش کمار نے شری کرشن اسمارک بھون احاطہ میں منعقدہ پروگرام میں مولانا ابو الکلام آزاد کی تصویر پر گلپوشی کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ Tribute To Maulana Abul Kalam Azad

پٹنہ: بہار کے گورنر پھاگو چوہان اور وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج بھارت کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابو الکلام آزاد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ گورنر چوہان اور وزیراعلیٰ نتیش کمار نے جمعہ کو شری کرشن اسمارک بھون احاطہ میں منعقدہ پروگرام میں مولانا ابو الکلام آزاد کی تصویر پر گلپوشی کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ Maulana Abul Kalam Azad Birth Anniversary

اس موقع پرمالیات اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، رکن کونسل سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی، رکن کونسل کمد ورما، محکمہ مالیات کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ایس سدھارتھ، محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری دیپک کمار سنگھ سمیت دیگر معزز شخصیات نے بھی مولانا آزاد کی تصویر پر گلپوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر اطلاعات ورابطہ عامہ کے فنکاروں نے بہار گیت اور حب الوطنی کے نغمات پیش کئے۔

یہ بھی پڑھیں: Maulana Abul Kalam Azad Birth Anniversary مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش پر لکھنؤ میں قومی یوم تعلیم کا انعقاد

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.