ETV Bharat / bharat

Nitish Kumar Meets Kejriwal سی ایم نتیش کمار نے کیجریوال سے ملاقات کی

author img

By

Published : Apr 12, 2023, 9:27 PM IST

تین روزہ دورے پر دہلی پہنچے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقات کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سے ملاقات کی اور مودی حکومت کے خلاف تحریک کو تیز کرنے کی بات کہی۔

سی ایم نتیش کمار نے کیجریوال سے ملاقات کی
سی ایم نتیش کمار نے کیجریوال سے ملاقات کی

دہلی: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار تین روزہ دورہ دہلی پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے بدھ کی شام عآپ کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں لیڈروں نے مرکز کی مودی حکومت کے خلاف مل کر کام کرنے کی بات کی۔ سی ایم کیجریوال نے کہا کہ اس وقت ملک بہت مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ آزادی کے بعد سب سے کرپٹ حکومت آج ملک کے اندر ہے، اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں مل کر مرکز کے اندر حکومت بدلیں اور ایسی حکومت آئے جو ملک کو ترقی دے سکے۔

  • #WATCH इस वक्त देश बहुत मुश्किल दौर से गुजर रहा है। आजादी के बाद की सबसे भ्रष्ट सरकार आज देश के अंदर है इसलिए ये बहुत जरूरी है कि सभी विपक्षी पार्टी एक साथ आकर केंद्र के अंदर सरकार बदले और ऐसी सरकार आनी चाहिए जो देश को विकास दे सके: बिहार के मुख्यमंत्री नीतीश कुमार और… pic.twitter.com/ZqKH18Gh6z

    — ANI_HindiNews (@AHindinews) April 12, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

'میں نتیش کمار کے ساتھ ہوں': عآپ کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ نتیش جی سبھی اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میں پوری طرح ان کے ساتھ ہوں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا نتیش کمار وزیر اعظم کے امیدوار بننے کے لیے موزوں ہیں، کیجریوال نے کہا کہ آپ کے ذہن میں بہت سے سوالات ہوں گے، جن کا جواب صرف ایک ملاقات کے بعد نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے ہم آگے بڑھیں گے، آپ کے سوالات کا جواب دینے کے لیے واپس آئیں گے۔ ساتھ ہی نتیش کمار نے کہا کہ میں نے ان (کیجریوال) سے بات کی ہے۔ آج پھر ان سے ملاقات ہوئی اور طے پایا کہ ہم زیادہ سے زیادہ اپوزیشن جماعتوں کو متحد کریں گے۔

کانگریس نے ملاقات کو تاریخی قرار دیا: بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو بھی نتیش کمار کے ساتھ تھے۔ اس سے قبل بہار کے دونوں لیڈروں نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور راہل گاندھی سے ملاقات کی تھی۔ اس میٹنگ کو کانگریس نے تاریخی اور اپوزیشن کے اتحاد کی شروعات کی پہل قرار دیا۔ میٹنگ کے بعد کھرگے نے کہا کہ ہم نے ایک تاریخی میٹنگ کی ہے۔ آج بہت سے مسائل پر تفصیل سے بات ہوئی ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام جماعتیں مل کر آئندہ الیکشن لڑیں گی۔ ہم سب اسی راستے پر آگے بڑھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Nitish Rahul Gandhi Meet کھرگے کے گھر پر نتیش-راہل کی ملاقات، وزیر اعظم کے سوال پر خاموشی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.