ETV Bharat / bharat

2019 عام انتخابات ملک کا آخری الیکشن: بی جے پی رہنما

author img

By

Published : Mar 15, 2019, 11:07 PM IST

متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والے بی جے پی کے رہنما ساکشی مہاراج نے کہا کہ اس الیکشن کے بعد 2024 میں کوئی الیکشن نہیں ہوگا۔

ساکشی مہاراج


بی جے پی کے رہنما ساکشی مہاراج نے اپنے پارلیمانی حلقے اناؤ میں ایک پروگرام کے دوران کہا کہ 2019 کا لوک سبھا انتخابات ملک کا آخری الیکشن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2024 میں کوئی الیکشن نہیں ہوگا، 2019 کا الیکشن ملک کے نام پر لڑا جا رہا ہے۔

انہوں نے اناؤ میں بی جے پی کے کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2014 میں مودی کی لہر تھی، لیکن اس بار مودی کی سونامی ہے۔ ہمیں تمام سیٹیوں پر فتح حاصل کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی پورے ملک کے رہنما ہیں، ملک بھر میں ان کی شہرت ہے۔ مودی ہے تو ملک ہے۔ اس کے بعد 2024 میں کوئی الیکشن نہیں ہوگا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.