ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 31 لاکھ سے تجاوز

author img

By

Published : Aug 24, 2020, 2:31 PM IST

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے مطابق اس وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد اس میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 23.38 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے صحت مند ہوچکے ہیں۔

number of corona virus patients in india exceeds 3.1 million
بھارت میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 31 لاکھ سے تجاوز

بھارت میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار سے زائد نئے مریضوں کے ساتھ یہ تعداد 31 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے مطابق اس وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد اس میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 23.38 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے صحت مند ہوچکے ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 61،408 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 31،06،348 ہوگئی ہے۔

اس مدت کے دوران 57،469 مریض شفایاب ہوچکے ہیں جس کے بعد مہلک وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 23،38،035 ہوچکی ہے ۔ فعال کیسز میں 3103 عدد کے اضافے کے ساتھ یہ تعداد بڑھ کر 7،10،771 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جان لیوا کورونا وائرس سے 836اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 57،542 ہوگئی ہے ۔ ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح 22.88 فیصد، شفایابی کی شرح 75.27 فیصد جبکہ اموت کی شرح 1.85 فیصد ہے۔

دنیا میں اس وبا سے سب سے زیادہ سنگین طور سے متاثر امریکہ میں اب تک 56،67،112 افراد جان لیوا وبا سے متاثر ہو چکے ہیں اور1،76،353 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر برازیل میں اب تک 35،82،362 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1،14،250 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 69،239 نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 30،44،940 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران 57989 مریض صحت مند ہوئے جس سے کوروناکے شفایاب مریضوں کی تعداد بڑھ کر 22،80،566 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مریضوں کی شفایابی کی شرح بڑھ کر 74.89 فیصد ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.