ETV Bharat / bharat

ششی تھرور کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری

author img

By

Published : Dec 21, 2019, 11:03 PM IST

سابق مرکزی وزیر، کانگریس کے سینیئر رہنما و رکن پارلیمان ششی تھرور کے خلاف کیرالہ کی ایک عدالت نے گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔

ششی تھرور
ششی تھرور

ریاست کیرالہ کے تریویندرم کورٹ کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ (فرسٹ کلاس) نے ہندو خواتین کے خلاف نازیبا تبصرے پر کانگریس کے رکن پارلیمان ششی تھرور کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔

ششی تھرور پر ان کی ایک کتاب میں ہندو خواتین کے خلاف لکھنے اور انہیں بدنام کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا اور کورٹ نے انہیں نوٹس بھی بھیجی تھی لیکن نوٹس کے باوجود نا تو ششی تھرور کورٹ میں حاضر ہوئے اور نا ہی ان کی جانب سے ان کا کوئی قانونی مشیر حاضر ہوا جس کے بعد کورٹ نے ان کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

گرفتاری وارنٹ جاری ہونے کے بعد ششی تھرور کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 'ان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری ہونے کی اطلاع انہیں میڈیا ذرائع سے ملی، حالاںکہ چند روز قبل ہی انہیں کورٹ سے سمن جاری کیا گیا تھا۔

تھرور کے دفتر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ 'ہمارے وکیل نے وارنٹ کو نوٹس میں لیتے ہوئے تاریخ کے ساتھ نیا سمن جاری کرنے کی درخواست کی تھی لیکن ہمیں نیا سمن نہیں ملا۔ اب اس معاملے کو پیر کے دن کورٹ کے نوٹس میں لا کر اس کے مطابق آگے کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.