ETV Bharat / bharat

ایران کے وزیر خارجہ کی اجیت ڈوبھال سے ملاقات

author img

By

Published : Jan 15, 2020, 3:28 PM IST

ایران کے وزیر خارجہ کی اجیت ڈوبھال سے ملاقات
ایران کے وزیر خارجہ کی اجیت ڈوبھال سے ملاقات

ایران کے اعلیٰ کمانڈر قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں مارے جانے کے بعد کشیدگی کے درمیان ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے ملاقات کی ۔

ظریف رائے سینا ڈائیلاگ میں حصہ لینے کے لیے منگل کے روز یہاں پہنچے تھے ۔

اس ملاقات کے بارے میں کوئی سرکاری تفصیلات نہیں دی گئی ہے لیکن یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں نے خلیجی خطے میں کشیدہ حالات اور اس سے متعلق سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ کے آج ہی رائے سینا ڈائیلاگ میں اپنے خیالات ظاہر کرنے کا امکان ہے ۔ ان کا وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جئے شكر سے بھی ملنے کا پروگرام ہے ۔

ظریف اپنے روسی ہم منصب کے علاوہ افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محب اور جرمنی کے سفیر نیل اینن سے بھی ملے ہیں ۔ ان رہنماؤں کے ساتھ بھی انہوں نے خلیجی خطے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ رائے سینا ڈائیلاگ کے الگ ان کا دیگر کئی ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملنے کا امکان ہے ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.