ETV Bharat / bharat

جامعہ میں سول سروسز کی کوچنگ کے لیے درخواستیں مطلوب

author img

By

Published : Apr 26, 2020, 8:04 PM IST

Jamia offers free training for UPSC civil services exam
فائل فوٹو

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے رہائشی کوچنگ اکیڈمی نے سنہ 2021 کے لیے سول سروسز پری اور مین امتحانات کی تیاری کے لیے طلبا سے درخواستیں طلب کی ہیں۔

جامعہ میں سول سروسز پِری اور مین 2021 امتحانات کی مفت کوچنگ کے لیے درخواستیں مطلوب۔ آن لائن درخواستیں 25 اپریل 2020 سے شروع ہوچکی ہیں اور آخری تاریخ 15 جون 2020 ہے۔

ملک بھر کے چھ مراکز (دہلی، سری نگر، لکھنؤ، گوہاٹی، بنگلور اور مالا پورم) میں اس کا انٹرنس ٹیسٹ ہوگا۔ وہ امیدوار جنہوں نے گذشتہ تین برسوں میں جامعہ سے کوچنگ کی خدمات حاصل کر چکے ہیں۔ وہ درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔ صرف وہ طلباء اس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، جو گریجویشن مکمل کر چکے ہیں اور ان کے نتائج آچکے ہیں۔

دس فیصد نشستیں 24 برس سے کم عمر کے امیدواروں کے لیے مخصوص ہیں۔ جامعہ کے قواعد کے مطابق معذور افراد ریزرویشن کے اہل ہوں گے۔ مین امتحان میں کامیاب ہونے والوں کے لیے ماک انٹرویو سیشن کا انتظام کیا جائے گا۔ رواں برس دستیاب کل نشستیں 208 ہیں، جس میں آر سی اے کو مناسب میرٹ یافتہ امیدوار دستیاب نہ ہونے پر تعداد کم کرنے کا حق حاصل ہے۔ اکیڈمی میں داخلے کے خواہاں امیدواروں کو دستیابی کی بنیاد پر ہاسٹل مہیا کیے جائیں گے۔

ہاسٹل میں مفت رہائش کا انتظام ہوگا لیکن طعام کی ذمہ داری طلباء کی ہوگی، جس کی فیس ماہانہ تقریبا 3000 روپے ہے۔ اس میں، دن میں تین بار کھانا دیا جاتا ہے۔ امیدوار اپنا درخواست فارم 650 روپے امتحان فیس کے ساتھ بھر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.